Inquilab Logo

پِک اَپ ٹرک ’ڈِی میکس وی کراس‘ کا اے ایم ٹی ماڈل ایسا ہے

Updated: February 01, 2020, 2:29 PM IST | Ankit Dubey

اِسوزو موٹرس کے اس نئے ٹرک کے آٹو میٹک ٹرانسمیشن ماڈل کی خاص باتیں  اور اس کی’ فرسٹ رائیڈ ‘ڈرائیونگ کاتجربہ اس جائزے میں  پیش کیا جارہا ہے۔

اسوزو کا پک اپ ٹرک۔ تصویر: آئی این این
اسوزو کا پک اپ ٹرک۔ تصویر: آئی این این

 ہندوستانی بازار میں  اب لگ بھگ ہر قسم کی گاڑیوں میں آٹو میٹک ٹرانسمیشن(اے ایم ٹی) دستیاب ہوگیا ہے ۔ اس ٹرانسمیشن کے باعث اب لوگوں  کو ٹریفک اور ہائی وے دونوں  ہی جگہ ڈرائیونگ چلانے میں  کافی مزہ آنے لگا ہے۔ اب وقت کے ساتھ لوگوں کا لائف اسٹائل بھی بدل رہا ہے اور بہت سارے افراد ان دنوں ایک ایڈونچر ٹور کیلئے بہتر ایس یو وی کی تلاش میں  رہتے ہیں ۔ لیکن ایک ایسا پِک اَپ ٹرک مل جائے جو آپ کو ایس یو وی کا احساس دینے کے ساتھ آپ کا بھاری بھرکم سامان بھی آپ کے ایڈونچر ٹور پر لے جائے تو کیسا رہے گا۔ ہم اسوزو ڈی میکس وی کراس کی بات کررہے ہیں جوکہ ایک لائف اسٹائل پِک اَپ ٹرک ہے اور ہندوستانی بازار میں  اسے لوگ ایک ایڈونچر ٹرپ کیلئے خریدتے ہیں اور اب پچھلے سال اس میں کمپنی نے آٹو میٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ کچھ کاسمیٹک تبدیلیاں  کی ہیں اور اس کا ’اسوزو ڈی میکس وی کراس زیڈ پریسٹیج‘  ویریئنٹ لانچ کیا ہے۔ ہم نے اسے کچھ دنوں  تک چلایا اور اس دوران فریدآباد میں واقع آف روڈ ایڈونچر زون میں  اس کی آف روڈنگ بھی کی۔ نئے ڈی میکس وی کراس آٹومیٹک کے بارے میں ہمارے تاثرات کچھ یوں  ہے 
لُکس اور ڈیزائن
 اِسوزو ڈی میکس وی کراس کا ڈیزائن ہمیشہ سے ہی سادہ رہا ہے لیکن زیڈ پریسٹیج ویریئنٹ کیلئے کمپنی نے اس میں پرانے ماڈل کے مقابلے کئی تبدیلیاں  کی ہیں  اور اسے پریمیم لُک دینے کوشش کی ہے۔ فرنٹ سے یہ مکمل طور سے  ایک ایس یو وی کا لُک دیتی ہے اوراس میں  کمپنی نے فرنٹ گِرِل ، ہیڈلائٹ اور فوگ لیمپس پر کروم کا کافی اچھا استعمال کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے اس میں ایل ای ڈی ڈی آر ایلز بھی دئیے ہیں ۔ سائیڈ پروفائل کی بات کریں  تو اس کی لمبائی ۵۲۹۵؍ ایم ایم ہے ، جو کہ مرسڈیز ایس کلاس سے بھی زیادہ ہے ۔ سائیڈ پروفائل پر بھی کمپنی نے کروم ٹچ دیا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے اس میں ۱۸؍ انچ کے الائے وہیل دئیے ہیں اور ساتھ ہی ایک سائیڈ اسٹیپس بھی کمپنی اس میں  پیش کررہی ہے۔
انٹریئر میں  کیا تبدیلی ہے؟
 نئی وی کراس کے انٹیریئر کی بات کریں  تو اس کا ڈیزائن پرانے ماڈل جیسا ہی دیا گیا ہے ۔ حالانکہ اس کا انٹیریئر اب بلیک اور بیج ڈوئل ٹون کلر سے تبدیل کرکے آل بلیک انٹیریئر دیا ہے۔ اس کی سیٹیں چمڑے سے ڈھکی ہوئی ہے اور اس میں  بلیک اور براؤن کلر اسکیم دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ اس کے ڈور پینلس پر کمپنی نے سافٹ  پیڈنگ دی ہے۔ جس کے ذریعے طویل دوری کے سفر پر آپ کو آرام دہ رائیڈ کا تجربہ مل سکے گا۔ سب سے خاص بات کمپنی نےاس کے کیبن این وی ایچ لیول میں کافی زیادہ تبدیلی کی ہے اور اب اس کا کیبن کافی پرسکون لگتا ہے۔
 دیگر بڑے اَپ ڈیٹس دیکھیں  تواس میں نئے ۸؍ اسپیکر ساؤنڈ سسٹم دیا ہے جو کہ رُوف ماؤنٹیڈ اسپیکر کے ساتھ آتا ہے اور اس کی ساؤنڈ کوالیٹی کافی بہتر ملتی ہے۔ ریئر سیٹیں بھی کافی آرام دہ ہیں ۔ لیکن یہاں  اب بھی ریئر اے سی وینٹس کی کمی محسوس ہوتی ہے ۔ اس کےعلاوہ کمپنی نے ریئر پارکنگ کیمرا تو دیا ہے لیکن اب بھی یہاں  پارکنگ سینسر س نہیں  ملتے۔ 
سیفٹی فیچرس
 وی کراس میں  کمپنی نے ۶؍ ایئر بیگز دئیے ہیں  جس میں  ڈرائیور، فرنٹ پسنجر ، ۲؍ فرنٹ سائیڈ ایئر بیگز اور ۲؍ کارٹن ایئر بیگز شامل ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے نئے سیفٹی ریگولیشن کے باعث اس میں اوور اسپیڈنگ الرٹ اور فرنٹ سیٹ بیلٹ ریمائنڈر جیسے فیچرس ملتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی اس میں فیچرس کے طور پر کروز کنٹرول اور ہِل ڈسینٹ کنٹرول بھی دیا ہے تاکہ آپ اسے پہاڑوں اور ہائی وے پر آسانی سے چلاسکیں ۔ 
ڈرائیونگ کیسی رہی
 ڈی میکس وی کراس زیڈ پریسٹیج ویریئنٹ میں کمپنی نے ۱ء۹؍ لیٹر کا پاور فل ڈیزل انجن دیا ہے جو کہ ۱۵۰؍ ایچ پی کی پاور اور ۳۵۰؍ این ایم کا ٹور ک جنریٹ کرتا ہے۔ یہ انجن ۶؍ اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن سے لیس ہے، وی کراس آٹومیٹک کی سب سے خاص بات اس کی دَم دار پرفارمنس سے اور اسے صفر سے ۱۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑنے میں  تقریباً ۱۳؍سیکنڈ کا وقت لگتا ہے ۔ اس گاڑی کے مِڈ رینج کی پاور کافی زیادہ دم دار ہے۔ زیادہ تر ہم نے اسے روڈ کے علاوہ آف روڈ ٹرک پر چلایا ہے اور واقعی اس گاڑی نے کافی خوش کیا۔ ہائی ریوس پر بھلے ہی انجن تھوڑا شور کرتا ہے لیکن یہ کسی بھی آف روڈ رکاوٹ کو پا ر کرنے کا دم رکھتی ہے۔ اس کے سسپینشن بھی اچھا کام کرتے ہیں ۔ بڑے بڑے گڑھوں  سے یہ آسانی سے نکل جاتی ہے ۔ ریئر ڈرم بریک کے بجائے تھوڑا اگر کمپنی اس میں  ڈِسک بریک دیتی تو اسکی بریکنگ مزید بہتر ہوسکتی تھی۔ آف روڈ ڈرائیونگ کے دوران اس کے ٹائر بہتر ٹریکشن دیتے ہیں ۔ مجموعی طور پر اسوزو ڈی میکس وی کراس آٹو میٹک ایک بہتر آف روڈ لائف اسٹائل گاڑی ہے ۔ 
ہمارا فیصلہ
 اسوزو ہمیشہ سے ہی اپنی ۴x۴؍انجینئرنگ کے تئیں زیادہ جانی جاتی ہے اور وہی بہتر انجینئرنگ آپ کو ڈی میکس وی کراس میں  بھی ملتی ہے ۔ وی کراس زیڈ پریسٹیج ویریئنٹ کی قیمت ہندوستانی بازار میں  ۲۰؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم)  ہے۔اگر آپ اپنے لائف اسٹائل کو ٹریولنگ کے طور پر اور زیادہ بڑھانا چاہتے ہیں  اور ایک ایسی گاڑی ڈھونڈ رہے ہیں جو آپ کو پِک اَپ ٹرک کے ساتھ ایک ایس یو وی کااحساس دے تو آپ کے لئے ایک آٹومیٹک وی کراس سب سے زیادہ بہتر ثابت ہوسکتی ہے۔ محفوظ ہونے کے ساتھ ہی یہ ایک دَم دار پِک اَپ ٹرک بھی ہے جسے چلانا اب بے حد آسان ہوگیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK