Inquilab Logo

کبوتر کی طرح بازو موڑ کر پرواز کرنے والا روبوٹ تیار

Updated: February 12, 2020, 10:25 AM IST | Agency | Stanford

دنیا کا پہلا ایسا اڑن روبوٹ تیار کیا گیا ہےجو اپنے بازو (ونگز) موڑ سکتا ہے جسے ’’پیجن بوٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ کبوتروں پرتحقیق کرکے بہتر ڈرون اور اڑنے والے روبوٹ بنائے جا سکتے ہیں۔ کبوتر اور دیگر پرندے اپنے بازوؤں کو موڑنے، سکیڑنے اور کھینچنے کے ماہرہوتے ہیں۔ اس طرح وہ ہرطرح کی ہوا اور دباؤ میں بہتر انداز میں پرواز کرسکتے ہیں۔

اڑنے والا روبوٹ ۔ تصویر : آئی این این
اڑنے والا روبوٹ ۔ تصویر : آئی این این

 اسٹینفورڈ : دنیا کا پہلا ایسا اڑن روبوٹ تیار کیا گیا ہےجو اپنے بازو (ونگز) موڑسکتاہےجسے ’’پیجن بوٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔کبوتروںپرتحقیق کرکے بہتر ڈرون اور اڑنے والے روبوٹ بنائے جاسکتےہیں۔کبوتر اور دیگر پرندے اپنے بازوؤں کو موڑنے، سکیڑنے اور کھینچنے کے ماہرہوتے ہیں۔ اس طرح وہ ہرطرح کی ہوا اور دباؤ میں بہتر انداز میں پرواز کرسکتے ہیں۔ انہیں دیکھ کر اسی طرح کےڈرون بنائے جاسکتے ہیں جو ہرطرح کی فضائی حالت کو برداشت کرسکیں۔
 اسے اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کیا ہے جسےکبوتر بوٹ کا نام دیا گیا ہے جو ہوا کے دباؤ کے لحاظ سے اپنےبازو عین پرندوں کی طرح کھولتا ، بند کرتا اور موڑتا ہے۔اس طرح پھرتیلے طیارے اور ڈرون بنانے میں بہت مدد ملے گی۔اسی خاصیت کی بنا پر گنجلک جگہوں اور تنگ جگہ سےیہ ڈرون باآسانی مڑجاتا ہے۔ اگر اسے عمارتوں یاگھنے جنگل میں اڑایا جائے تب بھی یہ کسی سے ٹکرائےبغیر آگے بڑھتا رہتا ہے۔ اگر ہوا ناموافق ہو تب بھی یہ اسےعبور کرتے ہوئے آگے بڑھتا رہتا ہے۔اسے بناناآسان نہ تھا سب سے پہلے ماہرین نے کبوتر کے پروں اور بازو کا بغور مشاہدہ کیا۔ پھر دیکھا کہ کس طرح کبوتر دوران پرواز اپنے بازو موڑتے ہیں اور اس کے بعد روبوٹ کبوتر تیار کیا گیا یہاں تک کہ کبوتر صرف ایک بازو موڑ کر بھی پرواز کے کرتب دکھا سکتے ہیں۔اس کے اگلے مرحلےمیں خاص مٹیریل سے پر بنانا ایک دوسرا چیلنج تھا۔ کئی آزمائشی مراحل کے بعد ماہرین نے یہ مشکل بھی حل کردی۔ اس کے لیے روبوٹ کے بازو کو عین کبوتر کے بازو کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK