• Wed, 09 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایپل ایونٹ سے پہلے راز افشاں، آئی فون ڈیو اور ۱۸؍ پرولانچ ہوں گے

Updated: September 09, 2026, 5:03 PM IST | New York

ایپل کا’’سرپرائز اور شائن‘‘ایونٹ بالآخر آج منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس ہارڈویئر ایونٹ کے حوالے سے کئی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ کمپنی اس موقع پر آئی فون لائن اپ میں ایک بڑی تبدیلی متعارف کرا سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایپل اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے ساتھ آئی فون ۱۸؍ پرو اور آئی فون پرو میکس ۱۸، نئی ایپل واچ ماڈلز اور ایئر پوڈس بھی پیش کر سکتا ہے۔

Iphone 18.Photo:INN
آئی فون ۱۸۔ تصویر:آئی این این

ایپل کا’’سرپرائز اور شائن‘‘ایونٹ بالآخر آج منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس ہارڈویئر ایونٹ کے حوالے سے کئی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ کمپنی اس موقع پر آئی فون لائن اپ میں ایک بڑی تبدیلی متعارف کرا سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایپل اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے ساتھ آئی فون ۱۸؍ پرو اور آئی فون پرو میکس ۱۸، نئی ایپل واچ  ماڈلز اور ایئر پوڈس بھی پیش کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:میری ناکامیوں نے والدین کو بے بس کر دیا تھا: میگھنا گلزار

رپورٹس کے مطابق ایپل کے پہلے فولڈ ایبل فون کا نام آئی فون ڈیو  ہو سکتا ہے، جس میں کتاب کی طرح کھلنے اور بند ہونے والا ڈیزائن ہوگا۔ اس کی ابتدائی قیمت تقریباً ۲؍ہزار ڈالر  بتائی جا رہی ہے۔ ایونٹ میں ایپل واچ سیریز ۱۲؍ اورایپل واچ الٹرا ۴؍ کے لیے صحت اور فٹنیس سے متعلق نئے فیچرز بھی متعارف کرائے جانے کی توقع ہے، جبکہ  ایئرپوڈس لائن اپ میں بھی اپ ڈیٹس سامنے آ سکتی ہیں۔
بلومبرگ کے صحافی  مارک گرومین  کے مطابق ایپل نے اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے لیے  آئی فون ڈیو نام پر غور مکمل کر لیا ہے۔ یہ نام گزشتہ چند ماہ کے دوران سامنے آنے والی ان رپورٹس سے مختلف ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کمپنی اپنے فولڈ ایبل فون کو  آئی فون الٹراکے نام سے پیش کر سکتی ہے۔ نام میں ممکنہ تبدیلی کے باوجود فون کا ڈیزائن کتاب نما فولڈنگ اسٹائل پر مبنی ہونے کی توقع ہے۔ فون میں اندرونی طور پر ایک بڑی اسکرین دی جا سکتی ہے، جو ملٹی ٹاسکنگ کے لیے زیادہ جگہ فراہم کرے گی اور بعض معاملات میں آئی پیڈ جیسا تجربہ دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:تکارام منڈے کی جون تا اگست ۸۸۰؍ دواساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی

ایپل مبینہ طور پر ایسا سافٹ ویئر بھی تیار کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین بڑی اسکرین پر دو ایپس کو بیک وقت ساتھ ساتھ چلا سکیں گے۔ یہ فیچر فولڈ ایبل آئی فون کو عام آئی فون ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ پیداواری اور ملٹی ٹاسکنگ کے لیے موزوں بنا سکتا ہے۔  قیمت کے حوالے سے مارک گرومین کے مطابق آئی فون ڈیو  کے ۲۵۶؍جی بی  اسٹوریج والے بنیادی ماڈل کی قیمت تقریباً ۲؍ہزارڈالر ، یعنی تقریباً۹۰ء۱؍ لاکھ   روپے ہو سکتی ہے۔ 
رپورٹس کے مطابق دونوں نئے پرو ماڈلز مجموعی طور پر موجودہ آئی فون کے روایتی کینڈی بار ڈیزائن  کو برقرار رکھیں گے، تاہم ان کے ظاہری ڈیزائن میں کچھ معمولی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ ان فونز میں سب سے نمایاں ڈیزائن تبدیلی ڈائنامک آئی لینڈ  کا چھوٹا ہونا ہو سکتی ہے۔ ڈائنا آئی لینڈ  کو پہلی مرتبہ آئی فون ۱۴؍پرو  سیریز میں ۲۰۲۲ء میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ایپل اب اس کٹ آؤٹ کو مزید بہتر بنا رہا ہے تاکہ اسکرین کے اوپری حصے میں زیادہ لائیو معلومات دکھائی جا سکیں۔ کارکردگی کے لحاظ سے آئی فون ۱۸؍ پرو اور پرو میکس آئی فون ۱۸؍   میں بھی اے ۲۰؍ پرو چپ سیٹ  دیے جانے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ دونوں فونز میں زیادہ بیٹری بیک اپ فراہم کرنے پر بھی توجہ دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK