ہم اپنے بالوں کو خوبصورت بنانے کے لئے طرح طرح کے ہیئر پروڈکٹس استعمال کرتے ہیں جن سے فوری نتائج تو حاصل ہو جاتے ہیں لیکن ان کے مستقل استعمال سے بالوں کی صحت اور نشوونما متاثر ہوتی ہے۔
EPAPER
Updated: September 03, 2026, 1:50 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
ہم اپنے بالوں کو خوبصورت بنانے کے لئے طرح طرح کے ہیئر پروڈکٹس استعمال کرتے ہیں جن سے فوری نتائج تو حاصل ہو جاتے ہیں لیکن ان کے مستقل استعمال سے بالوں کی صحت اور نشوونما متاثر ہوتی ہے۔
ہم اپنے بالوں کو خوبصورت بنانے کے لئے طرح طرح کے ہیئر پروڈکٹس استعمال کرتے ہیں جن سے فوری نتائج تو حاصل ہو جاتے ہیں لیکن ان کے مستقل استعمال سے بالوں کی صحت اور نشوونما متاثر ہوتی ہے۔ چند قدرتی اشیاء کا استعمال کر کے ہم کیمیکل سے پاک ہیئر اسپرے اور اب گھر میں تیار کر سکتے ہیں۔ ان سے نہ صرف آپ بالوں کے نت نئے اسٹائل بنا سکتی ہیں بلکہ ان سے بال صحت مند بھی رہیں گے:
اینٹی بیکٹیریل ہیئر اسپرے
اجزاء:پانی ایک گلاس، چینی ۴ ؍ بڑے چمچے، گل شمعدانی (جرینیم )کا تیل دو قطرے، اکلیل کوہستانی (روز میری )کا تیل دو قطرے۔
طریقہ: پانی کو ابال کر اس میں چینی کو حل کر کے محلول ٹھنڈا کر لیں، اب اس محلول میں تیل ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں۔ فنل (قیف ) کی مدد سے اسپرے بوتل میں ڈال لیں۔ہیئر اسپرے تیار ہے۔اسے فریج میں دو ہفتے تک رکھا جا سکتا ہے۔ اس ہیئر اسپرے میں موجود روز میری کا تیل اینٹی آکسیڈنٹ کی طرح کام کرتا ہے جس سے نہ صرف بالوں کی جلد میں موجود بیکٹیریا ختم ہوتے ہیں بلکہ مردہ جلد میں جان پیدا ہوتی ہے اور نئے بال اُگنے لگتے ہیں۔بال دھو کر ہلکے خشک بالوں میں اس ہیئر اسپرے کا استعمال کریں اور من پسند ہیئر اسٹائل بنائیں۔
بالو ں میں مہک کے لئے
اجزاء:کوکونٹ آئل دو بڑے چمچے، لوینڈر آئل ۳ ؍سے ۴ ؍قطرے، و ٹامن ای آئل دو قطرے، عرق گلاب ایک کپ، سرکہ ایک چمچہ، گلیسرین ۳؍ قطرے، ناریل کا پانی آدھا کپ۔
طریقہ:تمام اجزاء ایک اسپرے بوتل میں ڈال دیں اور اچھی طرح ہلا لیں۔
اس ہیئر اسپرے کا استعمال گیلے بالوں پر کریں۔یہ ہیئر اسپرے بالوں میں چمک لاتا ہے اور بالوں کو نرم اور خوشبو دار بناتا ہے۔
اس ہیئر اسپرے کے استعمال کے بعد خوبصورت فرنچ چوٹی یا جوڑا بنایا جا سکتا ہے۔