نئے بزنس مین پروجیکٹ رپورٹ کے تعلق سے اکثر فکرمند رہتے ہیں اور وہ اس کا مطلب جاننے کے علاوہ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ اس کی ضرورت اور خصوصیات کیا ہیں۔ اس لئے آج ہم یہاںاس کے تعلق سے معلومات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔
EPAPER
Updated: December 13, 2019, 9:05 PM IST
|
Faraz Bakht Ahmed
نئے بزنس مین پروجیکٹ رپورٹ کے تعلق سے اکثر فکرمند رہتے ہیں اور وہ اس کا مطلب جاننے کے علاوہ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ اس کی ضرورت اور خصوصیات کیا ہیں۔ اس لئے آج ہم یہاںاس کے تعلق سے معلومات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ نئے بزنس مین پروجیکٹ رپورٹ کے تعلق سے اکثر فکرمند رہتے ہیں اور وہ اس کا مطلب جاننے کے علاوہ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ اس کی ضرورت اور خصوصیات کیا ہیں۔ اس لئے آج ہم یہاں اس کے تعلق سے معلومات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ کسی بھی بزنس کا منصوبہ بنانے میں پروجیکٹ رپورٹ نامی دستاویز کا اہم رول ہوتا ہے کیوں کہ یہ ایک ایسی دستاویز ہوتی ہے جو مجوزہ بزنس کے تعلق سے مکمل تصویر پیش کرتی ہے۔ یہ مجوزہ منصوبے اور سرگرمیوں میں امکانات کا پتہ لگانےمیں بھی مددگار ہوتی ہے اور تقریباً ہر چھوٹا بڑا بزنس کرنے والے صنعتکار کو اس کی ضرورت ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ اس تعلق سے معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ ہم اس کی خصوصیات اور ضروریات پر بات کریں آئیے معلوم کرتے ہیں کہ پروجیکٹ رپورٹ کیا ہوتی ہے۔ پروجیکٹ رپورٹ کیا ہے؟ پروجیکٹ رپورٹ کی خصوصیات پروجیکٹ رپورٹ کی ضروریات پروجیکٹ رپورٹ کے فائدے
پروجیکٹ رپورٹ کو ہم کسی بھی سرمایہ کاری سے متعلق ایک اہم دستاویز بھی کہہ سکتے ہیں۔ اس میں کسی منصوبے کا ڈیٹا ہوتا ہے جس سے اس پروجیکٹ کا جائزہ لیا جاسکے۔
اس رپورٹ میں معاشی، تکنیکی، مالی،انتظامی اور پروڈکس جیسے سبھی پہلوؤں پر معلومات شامل ہوتی ہے۔ پروجیکٹ رپورٹ صنعتکارکوبزنس سے متعلق ان پٹ معلوم کرنے کے قابل بناتی ہے اور اسے بینکوں یا مالیاتی اداروں سے قرض حاصل کروانے میں بھی مدد کرتی ہے۔
ایک پروجیکٹ رپورٹ میں بزنس سے متعلق تقریباً سبھی باتیں جیسے زمین اور عمارت کی تفصیلی معلومات، پلانٹ کی سالانہ پیداوارکی صلاحیت، مینوفیکچرنگ کا عمل، مشین اور آلات کی لسٹ کے ساتھ ان کی قیمت،خام مال کی ضرورت، اسٹاف یعنی مین پاور کی ضرورت،مارکیٹنگ لاگت، بجلی، پانی وغیرہ سبھی طرح کے خرچ شامل ہوتے ہیں۔
کسی بھی بزنس کے شروع ہونے میں استعمال ہونے والی ضروری معلومات اور تجزیات کےخلاصے کا ایک آئینہ ہے۔
پروجیکٹ رپورٹ کے ذریعہ ماہرین کی رائے پر پروجیکٹ کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ وہ اس لئے کیوں کہ بڑے پروجیکٹ میں منافع کے ساتھ نقصان کا بھی خطرہ رہتا ہے۔
اس رپورٹ کے ذریعہ مجوزہ پروجیکٹ کی مالی معلومات کا صحیح تجزیہ کیا جاسکتا ہے۔
یہ بزنس یا پروجیکٹ سے منسلک مختلف سرگرمیوں اور اس کی اس کے کام کاج کی ایک مکمل دستاویز ہوتی ہے۔
پروجیکٹ کی تفصیلات قابل غور ہوتی ہیں کیوں کہ یہ ماہرین کے ذریعہ تیار کی گئی تفصیلی رپورٹ ہوتی ہے جس میں بزنس کے تعلق سے تمام اہم معلومات کو شامل کرکے پروجیکٹ کے انتخاب کیلئے واضح مشورے پیش کئے جاتے ہیں۔
اس رپورٹ کو مکمل معلومات حاصل کرلینے کے بعد تیار کیا جاتا ہے۔
پروجیکٹ رپورٹ کو منافع اور تمام اخرابات کی بنیاد مانا جاسکتا ہے کیوں کہ اس میں آنے والے برسوں میں پروڈکٹ کی پیداواری مقدار اور بزنس کو چلانے پر ہونے والے خرچ سب کچھ شامل ہوتا ہے۔
اس رپورٹ میں پروڈکٹ کی پیداوارکے بارے میں مکمل معلومات، بزنس کو چلانے سےمتعلق معلومات،مارکیٹنگ کی منصوبہ بندی، بزنس کے قیام کی معلومات بھی ہوتی ہے۔
یہ رپورٹ بزنس مین کیلئے ہدایات کے طور پر کام کرتی ہے۔
پروجیکٹ رپورٹ سرمایہ کاری سے متعلق فیصلوں کیلئے منظم نظریہ ہوسکتا ہے کیوں کہ بزنس میں رپورٹ کے مطابق مستقبل میں اپنے پروجیکٹ میںسدھار کرسکتا ہے۔
کسی بھی بزنس میں کیلئے پروجیکٹ رپورٹ تیار کرنا ایک بہت ہی اہم اور فائدہ مند کام ہے کیوں کہ اس کے ذریعہ بزنس مین بزنس کا صنعت کا رجسٹریشن جیسے کئی دیگر چیزوں کا فائدہ حاصل کرسکتا ہے۔ اس سے بزنس مین کیلئے اپنے بزنس کیلئے زمین خریدنے، قرض حاصل کرنے، سبسیڈی کی منظوری، خام مال کے کوٹے کی تقسیم، اسٹرکچرل سہولیات حاصل کرنےمیں مدد ملتی ہے۔ ان سب کیلئے علاوہ ایک پروجیکٹ رپورٹ میں بزنس کو قائم کرنے میں ہونے والے اخراجات اور آنے والے برسوں میں اس سے ہونے والی آمدنی کی تفصیلی معلومات ہوتی ہے۔ پروجیکٹ رپورٹ کے ذریعہ ہی بزنس مین یہ جان پاتا ہے کہ اس بزنس میں سرمایہ کاری کرنا کمائی کے نظریہ سے مناسب ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ بزنس مین پروجیکٹ رپورٹ کے ذریعہ کسی سرمایہ کار یا مالی تنظیم سے مدد حاصل کرپانے کے قابل ہوپاتا ہے۔
ایک پر اثر پروجیکٹ رپورٹ کے ذریعہ کوئی شخص بزنس میں آنے والے چیلنج یا پریشانی کے بارے میں پہلے ہی جان سکتا ہے اور وقت رہتے اس سے نمٹنے کیلئے بھرپور کوشش کرسکتا ہے۔
اس کے ذریعہ بزنس مین کو قرض حاصل کرنےمیں بھی مدد ملتی ہے۔
صنعتی اور دیگر سہولیات حاصل کرنے میں بھی یہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔
پروجیکٹ رپورٹ کے ذریعہ بزنس مین کوبزنس میں آنے والی لاگت، اخراجات اور منافع کا پہلے ہی اندازہ ہوجاتا ہے۔