Inquilab Logo

ریڈر ۱۲۵: عام موٹر سائیکل جو اسپورٹس بائیک نظر آتی ہے

Updated: May 21, 2022, 2:01 PM IST | Agency | Mumbai

ٹی وی ایس موٹر کمپنی ، ہندوستانی دوپہیہ گاڑیوں کے بازار کے ۱۲۵؍ ی سی سیگمنٹ میں اپنی حصہ داری بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ کمپنی اس زمرہ میں  نوجوان خریداروں کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ٹی وی ایس موٹر کمپنی ، ہندوستانی دوپہیہ گاڑیوں کے بازار کے ۱۲۵؍ ی سی سیگمنٹ میں اپنی حصہ داری بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ کمپنی اس زمرہ میں  نوجوان خریداروں کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ ۱۲۵؍ سی سی کی دو پہیہ گاڑیوں کے سیگمنٹ میں کمپنی نے این ٹورک ۱۲۵؍ کے بعد اپنی ریڈر ۱۲۵ (Raider)بائیک کو بازار میں پیش کیا ہے ۔ لُک کے معاملے میں اس موٹر سائیکل نے اپنے حریفوں کو سخت چیلنج دیا ہے ۔ ہم نے اس موٹر بائیک کی  لگ بھگ ۴۰۰؍ کلومیٹر کی ٹیسٹ رائیڈ نگ کی ہے۔ 
ریڈر ۱۲۵؍ اسٹائل:  سب سے پہلے اس بائیک کے اسٹائل پر نظر ڈالتے ہیں ، ٹی وی ایس ریڈر اسپورٹی نظر آتی ہے ۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹی وی ایس کو اس موٹر بائیک کانام ’ریڈر‘ کے بجائے ’اپاچے۱۲۵‘ دینا چاہئے تھا۔ فرنٹ میں کراس اسٹائل ایل ای ڈی ڈی آرایل کے ساتھ اینگولر آل ایل ای ڈی ہیڈلیمپ ملتا ہے۔ اس کے ساتھ اس کا فیول ٹینک دیکھنے میں طاقتور نظر آتا ہے ۔ پہلی جھلک میں  ہی ٹی وی ایس ریڈر ۱۲۵؍ کافی پرکشش نظر آتی ہے  اور یہ ’کمیوٹر‘ سے زیادہ ’اسپورٹی‘ بائیک معلوم ہوتی ہے ۔ بلاشبہ ۱۲۵؍ سی سی سیگمنٹ میں یہ سب سے زیادہ پریمیم موٹر سائیکل لگ رہی ہے۔ نئے ہیڈلیمپ ریڈر کو الگ ہی پہچان دیتے ہیں اور یہ کہیں سے بھی ۱۲۵؍ سی سی والی موٹر سائیکل نظر نہیںآتی۔ بلکہ یہ یہ اسپورٹس بائیک جیسی دکھائی دیتی ہے۔
رفتار کیسی ہے: ٹی وی ایس ریڈر ۱۲۵؍ میں ۲؍ رائیڈنگ موڈ’ اِیکو اور پاور‘ملتے ہیں۔ ایندھن کی بچت کیلئے اس میں نئی تکنیک دی گئی ہے جس کے ذریعہ کسی بھی سگنل پر بائیک کے ٹھہرنے یا کہیں رکنے پر اس کا انجن بند ہوجاتا ہے۔ اس سےیقیناً گاہکوں کا فائدہ ہوگا۔ آپ صرف تھروٹل کو گھماکر انجن کو پھر سے اسٹارٹ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریو لمیٹر ایکو موڈ میں تھوڑا جلدی شروع ہوتا ہے،  ایکو موڈ میں لگ بھگ ۹۴؍ کلومیٹر فی گھنٹے اور پاور موڈ میں  ۱۰۴؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی ٹاپ اسپیڈ تک یہ چلائی جاسکتی ہے۔
رائیڈنگ پوزیشن: آرام کے لحاظ سے دیکھیں تو اس موٹر سائیکل کے ’رائیڈرس ٹرائنگل‘ میں اسپورٹی انداز ہے ۔ ہینڈل بار کم ہے جبکہ ’فٹ پیگ‘ تھوڑا پیچھے کی جانب ہے اور جو اسپورٹی انداز دیتا ہے ۔ رائیڈنگ پوزیشن کی بات کریں تو کمپنی نے اس میں ’اَپ رائٹ رائیڈنگ پوزیشن‘ دی ہے جو کہ ’اسپورٹی‘ ہونی کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی ہے ۔ اسپورٹس بائیک کے انداز کیلئے ’ اسپلٹ سیٹ‘ دی گئی ہیں۔ یہ نشست کافی آرام دہ ہے ،اس کی اونچائی ۷۸۰؍ ایم ایم ہے ، جس کے باعث ۵؍ فٹ لمبائی والے لوگ بھی اسے آسانی سے چلاسکتے ہیں۔ وہیل بیل ۱۳۲۶؍ ایم ایم ہے اور اس میں ۱۸۰؍ ایم ایم کا گراؤنڈ کلیئرنس ملتا ہے ۔ 
فیچرس: ٹِرِپ میٹس، ڈسٹنس ٹو ایمپٹی انڈیکیٹر، آئڈل اسٹارٹ /اسٹاپ انڈیکیٹر اور ایوریج اسپیڈ ریکارڈ۔ اس کے علاوہ بائیک میں سائیڈ اسٹینڈ کٹ آف سوئچ بھی سیفٹی فیچر کے طور پر دیا ہے ۔ موجودہ ٹرینڈ کے ساتھ ٹی وی ایس اسمارٹ ایکس کنیکٹ بلیوٹوتھ فنکشن بھی دینے والاہے جو کہ ٹاپ ویریئنٹ میں ہوگا۔ اس میں فیچرس کے طور پر کال اور ایس ایم ایس الرٹ ، نیوی گیشن ، ڈیجی لاکر اور ایپ پر مبنی کافی سارے فیچرز دیکھنے کو ملیں گے۔ اس فیول ٹینک کے پاس ایک چارجنگ پوائنٹ دیا گیا ہے، جس سے رائیڈر اپنے موبائل فون چارج کرسکتے ہیں۔
انجن: ٹی وی ایس ریڈر ۱۲۵؍ میں کمپنی نے ۳؍ والو والا ۱۲۴ء۸؍ سی سی کا ایئر کُولڈ انجن دیا ہے۔  یہ انجن ۷۵۰۰؍ آر پی ایم پر ۱۱ء۲؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۶؍ہزار آرپی ایم پر ۱۱ء۲؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے ۔ اس میں ۵؍ اسپیڈ ٹرانسمیشن گیئر باکس دیا گیا ہے ۔ قیمت کی بات کریں تو ٹی وی ایس ریڈر کو گاہک ۸۲؍ہزار ۹۲۱؍ روپے کی ابتدائی قیمت میں خرید سکتے  ہیں۔
ہماری رائے: اگر آپ پریمیم دکھائی دینے والی موٹر سائیکل کی تلاش کررہے ہیں لیکن آپ کا بجٹ کافی کم ہے تو یہ موٹر سائیکل آپ کے لئے ایک بہتر متبادل بن سکتی ہے۔    ۱۲۵؍ سی سی سیگمنٹ میں اپاچے کی طرح دکھائی دینے والی ٹی وی ایس ریڈر ۱۲۵؍ ہندوستانی بازار میں اچھے مائیلیج کے ساتھ کفایتی میں دستیاب ہے۔ 
 یہ بھی جان لیجئے کہ اس  موٹر سائیکل میں کک اسٹارٹ سہولت نہیں ہے ، بائیک میں اس فیچر کا نہ ہونا  بہت سے گاہکوں کو سوچنے پر مجبور کرےگا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کمپنی اپنی انٹیلیگو تکنیک پر بڑا داؤ لگارہی ہے جو بنیادی طور سے سائیلنٹ  الیکٹرک اسٹارٹ سسٹم ہے۔  جیسا کہ نام سے پتہ چلتا ہے ، جب آپ بائیک اسٹارٹ کرتے ہیں تو آپ کو الیکٹرک  اسٹارٹر کی آواز نہیں سنائی دیتی ہے اور آپ جو سنتے ہیں وہ صرف انجن کی آواز ہوتی ہے۔ ٹی وی ایس کا دعویٰ ہے کہ بائیک ۶۷؍ کلومیٹر فی لیٹر کی مائیلیج دینے کی اہل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK