Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی کے سی تا آچاریہ آترے چوک میٹرو لائن کا افتتاح

Updated: May 10, 2025, 4:59 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

میٹرو ۳؍ کے فائنل روٹ کا افتتاح نریندر مودی اگست میں کریں گے: وزیر اعلی دیویندر فرنویس

Chief Minister and Deputy Chief Minister flagging off. Photo
وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ جھنڈی دکھاتے ہوئے۔ تصویر

ممبئی میٹرو ریل کارپوریشن کی قلابہ۔باندرہ۔ سیپز۔آرے  تک بنائی جانے والی زیر زمین میٹر ۳؍ لائن کے فیز ۲: بی کے سی تا آچاریہ اترے چوک(ورلی ناکہ ) (۹ء۷۷؍ کلو میٹر )کا جمعہ کو وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ انہوں نے بی کے سی اسٹیشن پر ہری جھنڈی دکھا کر مذکورہ سروس کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ آچاریہ اترے چوک سے قلابہ تک میٹرو۳؍ کے آخری مرحلے کا اگست میں وزیر اعظم نریندر مودی افتتاح کریں گے۔
  وزیروں کے قافلے نے بی کے سی سے سدھی ونائک میٹرو اسٹیشن تک سفر کرتے ہوئے میٹرو کا لطف اٹھایا۔ اس موقع پر جاپان کے قونصل جنرل یاگی کوجی سان، قائم مقام چیف سیکریٹری راجیش کمار، ممبئی کے میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی، ممبئی میٹرو کے منیجنگ ڈائریکٹر اشونی بھیڈے اور دیگر موجود تھے۔
 اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دیویندر فرنویس نے کہا کہ قلابہ۔باندرہ۔ سیپز۔آرے   میٹرو۳؍ کا آرےجے وی ایل آر  سے بی کے سی تک۱۳؍ کلومیٹر کا حصہ زیر تعمیر ہے۔ اس روٹ کا افتتاح۷؍ اکتوبر۲۰۲۴ء کو ہوا تھا۔ اب فیز۲؍ اے: بی کے سی  سے آچاریہ اترے چوک میٹرو لائن کا دوسرا مرحلہ سنیچر سے شہریوں کے لئے کھل جائے گا۔ اب تک۲۲؍ کلومیٹر۔ میٹرو شروع ہو چکی ہے۔ میٹرو کا کام تیز رفتاری سے مکمل کیا  جا رہا ہے اور میٹرو ۳؍کا کام آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہےجواگست میں مکمل ہوگا ۔ میٹرو ۳؍ کو ممبئی کے ہوائی اڈوں سے بھی جوڑا جائے گا۔
بی کے سی تا آچاریہ اترے چوک مختصر معلومات
* کرایہ: کم از کم ۱۰؍ روپے اور زیادہ سے زیادہ ۴۰؍ روپے،۔
*  اسٹیشنوں کی تعداد:۶ 
* ٹرین کی تعداد: ۸*سفر کا وقت: ۱۵؍ منٹ ۲۰؍ سیکنڈ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK