Inquilab Logo

رئیل می نے ’نارزوسیریز‘ کے۳؍سستے اسمارٹ فون متعارف کرائے

Updated: September 23, 2020, 7:41 AM IST | Agency

رئیل می نے اپنی ’نارزو ۲۰؍سیریز‘ کے ۳؍ نئے سستے اسمارٹ فون متعارف کرائے ہیں۔ معلوم ہوکہ اسی سال نارزو سیریز کے اولین فون لانچ کئے گئے تھے

Realme Smartphone - PIC : INN
رئیل می اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

رئیل می نے اپنی ’نارزو ۲۰؍سیریز‘ کے ۳؍ نئے سستے  اسمارٹ فون متعارف کرائے ہیں۔ معلوم ہوکہ اسی سال  نارزو سیریز کے اولین فون لانچ کئے گئے تھے۔ ریئل می نے نارزو۲۰؍ اے، نارزو۲۰؍ اور نارزو۲۰؍ پرو شامل ہیں۔ ان میں نارزو ۲۰؍ پرو  سب سے طاقتور فون ہے اور مناسب قیمت میں بہترین فیچرز سے لیس  بہترین متبادل ہے۔  یہ فون رئیل می۷؍ جیسا دکھائی دیتاہے اور کارکردگی بھی کسی حد تک اسی جیسی ہے۔نارزو ۲۰؍ پرو میں ہیلیو جی۹۵؍ پروسیسر اور ۶ء۵؍ انچ ایل سی دی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور۹۰؍ریفریش ریٹ سے لیس ہے۔ اس فون میں نوچ کی جگہ پنچ ہول ڈیزائن میں۱۶؍ میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔اس فون میں کی بیٹری کی گنجائش۴۵۰۰؍ ایم اے ایچ ہے ۔ اس فون کے بیک پر۴؍ کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا۴۸؍ میگا پکسل کا ہے۔یہ فون۲۵؍ ستمبر سےملک میں فروخت کیلئے  پیش کیا جارہا ہے۔ اسکے۶؍ جی بی ریم اور۶۴؍ جی بی اسٹوریج  فون کی قیمت۱۴؍ہزار۹۹۹؍روپے  جبکہ۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج  ماڈل کی قیمت ۱۶؍ہزار۹۹۹؍روپے ہوگی۔ نارزو ۲۰؍میں بھی۶ء۵؍ انچ واٹر ڈراپ نوچ  ڈسپلے ہے جس میں۸؍میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔ اس کا پروسیسر ہیلیو جی۸۵؍ہے ۔اس فون میں۶؍ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے۔فون کے بیک پر ۳ ؍ کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا۴۸؍ میگا پکسل کا ہے۔ اس فون کے۴؍ جی بی ریم اور۶۴؍ جی بی اسٹوریج والے ورژن کی قیمت۱۰؍ہزار۴۹۹؍روپے جبکہ۴؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت۱۱؍ہزار ۴۹۹؍ روپے ہوگی۔ نارزو ۲۰؍ اے میں۶ء۵؍ انچ کی ایچ ڈی پلس اسکرین دی گئی ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ موجود ہے۔  فون میں ۶۶۵؍ پروسیسر دیا گیا ہے ۔اس  میں۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ اس فون میں بیک پر۳؍ کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں۱۲؍ میگا پکسل مین کیمرا ہے۔ یہ فون۳۰؍ ستمبر سے دستیاب ہوگا جس کے۳؍جی بی ریم اور۳۲؍ جی بی اسٹوریج ماڈل کی قیمت۸؍ہزار ۴۹۹؍روپے جبکہ۴؍ جی بی ریم اور۶۴؍ جی بی اسٹوریج  ماڈل کی قیمت ۹؍ہزار۴۹۹؍روپے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK