Inquilab Logo

رئیل می نے اپنا فلیگ شپ فون ایکس۳؍ سپرزوم لانچ کیا

Updated: June 02, 2020, 9:58 AM IST | Agency

رئیل می نے اپنا ایک ایسا فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے جس کے ذریعہ وہ سیمسنگ اور ہیواوے کو ٹکردے گی۔ کمپنی نے رئیل می ایکس تھری سپرزوم فلیگ شپ فون کو فی الحال یورپ میں متعارف کرایا ہے

Real Me X3 - Pic : INN
رئیل می ایکس ۳ ۔ تصویر : آئی این این

رئیل می نے اپنا ایک ایسا فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے جس کے ذریعہ وہ سیمسنگ اور ہیواوے کو ٹکردے گی۔ کمپنی نے رئیل می ایکس تھری سپرزوم فلیگ شپ فون کو فی الحال یورپ میں متعارف کرایا ہے۔ایکس۳؍ سپرزوم میں۶ء۶؍ انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے۱۲۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگون۸۵۵؍ پلس پروسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ۸؍ سے۱۲؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ سے۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں ۔ ۴۲۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری۳۰؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔فون کے بیک پر۴؍ کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا۶۴؍ میگاپکسل کا ہے۔ اس فون کی خاص بات سپرزوم فیچر ہے جس کیلئے ۸؍میگا پکسل پیری اسکوپ کیمرا دیا گیا ہے جو۵؍ ایکس ڈیجیٹل اور۶۰؍ ایکس ہائبرڈ زوم کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس کے علاوہ۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور۲؍ میگا پکسل میکرو کیمرے بھی موجود ہیں اور کمپنی کا کہنا ہے کہ مین کیمرے میں نائٹ اسکیپ۴ء۰؍، پرو موڈ، آئی ایس او، شٹر اسپیڈ، وائٹ بیلنس اور آٹو فوکس کے ساتھ ساتھ اے آئی موڈ جیسے فیچرز موجود ہیں۔اس فون میں ایک ٹرائی پوڈ موڈ بھی دیا گیا ہے۔فون کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ دیا گیا ہے جس میں ایک۳۲؍ میگا پکسل اور دوسرا۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے جو پنچ ہول ڈیزائن میں ڈسپلے کے بائیں جانب کے اوپری کونے میں موجود ہیں۔یہ فون جون کےپہلے ہفتے میں مختلف یورپی ممالک میں۴۹۹؍ یورو(کم وبیش۴۱؍ہزار ۸۸۵؍روپے) میں فروخت کیا جائے گا اور دیگرممالک میں بھی جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK