Inquilab Logo Happiest Places to Work

طالبات کیلئے سول سروس امتحان کی تیاری کیلئے ریسڈینشیل کوچنگ

Updated: February 09, 2023, 11:15 AM IST | Shaikh Akhlaq Ahmed | Mumbai

فاطمہ بائی موسیٰ پٹیل لرننگ سینٹر ،میمن واڑہ ممبئی میں صرف طالبات کو   ریسڈنشیل اورڈے اسکالر کوچنگ کے ذریعہ داخلہ دیا جائے گا۔ ریسڈینشیل طالبات کو مفت کوچنگ و قیام کی سہولت ہوگی جبکہ طعام کی ماہانہ فیس دینی ہوگی۔ڈے اسکالر کو ہر ماہ ۱۰۰؍ روپے فیس اد اکرنی ہوگی

photo;INN
تصویر :آئی این این

ممبئی میں لڑکیوں کیلئے مقابلہ جاتی امتحانات(یوپی ایس سی ،ایم پی ایس سی اوراسٹاف سلیکشن کمیشن  )  کی تیاری کیلئے ایک  نئے تربیتی مرکز کی شروعات کی گئی ہے۔ ۳؍ ہزار اسکوائر فٹ جگہ پر مشتمل اس مرکز کا نام ’فاطمہ بائی موسیٰ پٹیل لرننگ‘ سینٹر ہے۔ جہاں ریسڈینشیل  اور ڈے اسکالر پروگرام کے تحت منتخب طالبات کو کوچنگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس  میں۷۵؍ طالبات کے بیٹھنے کی گنجائش والا ایک ریڈنگ روم ہے۔ دو کلاسیز ہیں جس میں پچاس پچاس طالبات کی بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اور دو کمرے لڑکیوں کی قیام گاہ کے لئے مختص ہے جس میں ۲۰؍ طالبات  رہ سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں، لائبریری اور دیگر ضروری کچن و آفس کے لئے معقول سہولیات مہیا کروائی گئی ہیں۔
  یہ تربیتی مرکز محمد علی روڈ پر میمن واڑہ میں واقع ہے۔ اس تربیتی مرکز کیلئے سابق رکن اسمبلی بشیر موسیٰ پٹیل  نے   جگہ فراہم کی ہے اور اپنی والدہ فاطمہ بائی موسیٰ پٹیل لرننگ سینٹر کے نام سے اسے منسوب کیا ہے۔ سینٹر کی اعزازی سرپرستی ڈاکٹر مقصود احمد خان (سابق رجسٹرار یونیورسٹی آف ممبئی و سابق سی ای او حج ہاؤس) کریں گے۔ دیگر تنظیمیں بھی انفرادی طور سے مذکورہ اسٹڈی سینٹر میں تعاون کر رہی ہیں۔  ڈاکٹر مقصود خان نے بتایا کہ مذکورہ سینٹر میں صرف طالبات کے لئے سول سروسیز امتحان (پریلم کم مینس) یوپی ایس سی  اور مہاراشٹر پبلک سروسیز مینس کی تیاری کرنے والی طالبات کو رہائشی اور ڈے اسکالر کوچنگ آن لائن سہولت دستیاب ہوگی۔
داخلہ عمل کب شروع ہوگا؟
 تربیتی مرکز پر داخلے کیلئے سب سے پہلے درخواست گزار طالبات کا انٹرویو لیا جائے گا۔  امیدواروں کے انٹرویوز کی شروعات۹؍ فروری۲۰۲۳ءبوقت صبح۱۰؍ تا شام۵؍بجے سے ہوگی۔آن لائن انٹرویو ’ گوگل میٹ‘ کے ذریعہ لیا جائے گا۔ انٹرویو کے پہلے راؤنڈ کے نتائج کا اعلان اا؍ فروری۲۰۲۳ء کو کیا جائے گا۔ منتخب طالبات  کا داخلہ۱۵؍ فروری۲۰۲۳ء سے شروع ہوگا۔ جو طالبات مذکورہ لرننگ سینٹر میں داخلہ کی خواہش مند ہے جلداز جلد اپنا درخواست نامہ نیچے دیے گئے ای میل پر روانہ کریں تاکہ وہ تمام۱۱؍ فروری۲۰۲۳ء  سے قبل ’پرسنل انٹرویو‘ کے لئے  حاضر ہوں سکے۔
انتخاب کیسے ہوگا؟
طالبات  کا انتخاب ’ایف ایم پی ایل سی ‘  انٹرویو پینل کی طرف سے منعقد کردہ  پرسنل انٹرویو کی  کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
 داخلے کی متمنی طالبات کو انسٹی ٹیوٹ کے ای میل آئی ڈی پر پی ڈی ایف فارمیٹ میں اپنی تفصیلی درخواست  CUM CV فارم میں بھیجنا ضروری ہے۔
انٹرویو کی تاریخ اور وقت کا تفصیلی شیڈول پیشگی اعلان کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔
ہر انٹرویو تقریباً ۳۰؍  منٹ پر مشتمل ہوگا جس کیلئے  امیدواروں کو اس کے مطابق تیاری کرنی ہوگی۔
انٹرویو گوگل میٹ کے ذریعے لیا جائے گا لہٰذا اسی کے مطابق تیاری کریں۔  طالب علم کو انٹرویو کے وقت سے قبل۳۰؍ منٹ پہلے گوگل میٹ ویٹنگ روم میں حاضر ہونا ہوگا۔
اگر کوئی طالبہ بدعنوانی میں ملوث پائی گئی تو اسے فوری طور پر نااہل قرار دے دیا جائے گا۔
کتنی طالبات کو داخلہ ملے گا؟
انسٹی ٹیوٹ میں کل۷۰؍ طالبات کیلئے  داخلہ کی گنجائش  ہے،  جس میں کل۲۰؍ طالبات (۱۰ سینئر+۱۰؍ فریشرز) امیدوار کا مکمل رہائشی انتظام کیا گیا ہے۔
 ڈے اسکالر اسٹوڈنٹ کی تعداد۵۰؍ امیدواروں پر مشتمل ہوگی جو روزانہ متعین کردہ وقت فجر۶؍ بجے سے رات۹؍ بجے عشاء تک سینٹر میں تربیت کے لئے موجود رہے گی۔
یہ انسٹی ٹیوٹ ممبئی کے فلاحی ادارہ کی جانب سے بغیر کسی منافع پر چلایا جائے گا۔ منتخب رہائشی طالبات کو کھانے کے معاوضے کے طور پر ماہانہ ۵؍ہزار  روپے ادا کرنے ہوں گے۔
 ڈے اسکالر میں صرف ان طالبات کا انتخاب کیا جائے گا جو مقابلہ جاتی امتحان یوپی ایس سی /ایم پی ایس سی   اور دیگر مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے کی خواہشمند ہو۔
 اگر سیٹیں خالی رہتی ہیں تو این ای ای ٹی  یا جے ای ای  اور  دیگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ ڈے اسکالر طالبہ کے لیے فیس صرف۱۰۰؍ روپے ماہانہ ہوگی۔
طالبہ کو صرف مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کرنی ہوگی
 رہائشی امیدواروں کو ایک ساتھ کسی بھی کل وقتی ڈگری/ڈپلوما پروگرام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
 سی ایس ای مینس اور انٹرویو کی تیاری ایک ساتھ کروائی جائے گی جس کے لئے حج ہاؤس کے سابق سی ای او ڈاکٹر مقصود احمد خان کا وضع کردہ ماڈل کا طریقہ اپنایا جائے گا۔
کیا سہولیات دستیاب ہوںگی؟
 آرام دہ ائیر کنڈیشن رہائشی سہولت مکمل اے سی کلاس روم، تیز رفتار انٹرنیٹ کے ساتھ ۔
 چوبیس گھنٹہ لائبریری کی سہولت۔
 معیاری و صحت بخش کھانا تین وقت فراہم کیا جائے گا (ریسڈینشیل طالبات کو)
سینئر امیدواروں کی طرف سے ذاتی رہنمائی اور مدد
 پڑھائی کے ماحول میں مسلسل مضمون کی تیاری 
بر وقت تشخیص اور رائے کا طریقہ کار
 ایک ہی چھت کے نیچے طالبات کے لیے تمام مطلوبہ سہولیات اور  حفاظت کا مکمل انتظام
نسٹی ٹیوٹ کے احاطے کی  سی سی ٹی وی کیمروں  سے نگرانی کی جائے گی اور باہر سیکورٹی اہلکارموجود ہوں گے۔
مزید معلومات ورابطہ کیلئےموبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی 
- عقیل شیخ،رابطہ نمبر: 9860895997 
Email ID- fmplcias@gmail.com 
-ڈاکٹر ایم اے خان
 maqsoodkhhan@yahoo.com 
پتہ : فاطمہ بائی موسیٰ پٹیل لرننگ سینٹر، الصادق اسپتال کے اوپر تیسری منزل، پلاٹ نمبر۳۰؍ نور منزل، محمد علی روڈ، میمن واڑہ، مانڈوی، ممبئی

Exam Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK