سیمسنگ نے اپنے اے سیریز کے۳؍ نئے فون گلیکسی اے۱۱، گلیکسی اے۲۱؍ اور تیسرا گلیکسی۳۱؍ مختلف ممالک میں متعارف کرا دیئے ہیں
EPAPER
Updated: May 19, 2020, 6:50 AM IST
|
Agency
سیمسنگ نے اپنے اے سیریز کے۳؍ نئے فون گلیکسی اے۱۱، گلیکسی اے۲۱؍ اور تیسرا گلیکسی۳۱؍ مختلف ممالک میں متعارف کرا دیئے ہیں سیمسنگ نے اپنے اے سیریز کے۳؍ نئے فون گلیکسی اے۱۱، گلیکسی اے۲۱؍ اور تیسرا گلیکسی۳۱؍ مختلف ممالک میں متعارف کرا دیئے ہیں۔انہیں سب سے پہلے تھائی لینڈ میںفروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔گلیکسی اے ۱۱؍ کمپنی کا انٹری لیول اسمارٹ فون ہے جس میں۱ء۸؍ گیگاپرٹز کور پروسیسر دیا گیا ہے جبکہ۲؍ سے۳؍جی بی ریم اور ۳۲؍ جی بی اسٹوریج موجود ہے۔یہ فون۴؍ہزارایم اے ایچ بیٹری سے لیس ہے جس کے ساتھ ۱۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ڈوئل سم سپورٹ، ایل ٹی ای، جی پی ایس، وائی فائی، بلیوٹوتھ اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔ سیمسنگ گلیکسی اے ۲۱؍ فون میں۶ء۵؍ انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اوکٹا کور پراسیسر موجود ہے۔اس فون میں۳؍ سے۶؍ جی بی ریم اور۳۲؍ سے۶۴؍ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے ۔۵؍ہزارایم اے ایچ بیٹری ۱۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔گلیکسی اے۳۱؍میں۶ء۴؍ انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ۲؍گیگا ہرٹز اوکٹا کور پروسیر،۶؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج موجود ہے۔اس فون میں۵؍ہزارایم اے ایچ بیٹری ۱۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے ۔