Inquilab Logo

نیا فون: سیمسنگ نے اپنا ۱۰۸؍ میگاپکسل فون متعارف کرایا

Updated: April 13, 2022, 10:16 AM IST | Agency | Mumbai

جنوبی کوریائی اسمارٹ فون کمپنی سیمسنگ نے گلیکسی ایم۵۳؍ فائیو جی اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 جنوبی کوریائی اسمارٹ فون کمپنی سیمسنگ نے گلیکسی ایم۵۳؍ فائیو جی اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔اس فون کی خاص بات اس کا طاقتور کیمرا اور بڑا ڈسپلے ہے۔ ویسے یہ فون کافی حد تک گلیکسی اے۷۳؍ سے ملتا جلتا ہے مگر اس میں پروسیسر مختلف ہے۔ گلیکسی ایم ۵۳؍ فائیو جی میں۶ء۷؍ انچ کا سپر امولیڈ پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ۱۲۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔ فون کی قیمت کا تو ابھی اعلان نہیں کیا گیا مگر ممکنہ طور پر یہ سیمسنگ کا سب سے سستا۱۰۸؍ میگا پکسل کیمرے سے لیس فون ہوگا۔ فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی۹۰۰؍ پروسیسر موجود ہے۔ ایم۳۵؍ میں۶؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس خوبصورت فون کے فرنٹ پر۳۲؍ میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے ۔ جبکہ فون کے بیک(پچھلے حصے) پر۴؍ کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس کا مین کیمرا۱۰۸؍ میگا پکسل کا ہوگا جس کے ساتھ۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ،۲؍ میگا پکسل میکرو اور۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔ گلیکسی ایم۳۵؍ میں۵۰۰۰؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری۲۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔ ابھی کمپنی کی جانب سے فون کی دستیابی یا قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر آئندہ چند ہفتوں میں ان تفصیلات کے بارے میں بتایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK