Inquilab Logo

سیمسنگ نے نئی ایس ایس ڈسک پیش کی

Updated: July 07, 2020, 12:51 PM IST | Agency

سیمسنگ نے نئے جنریشن کی مختصر سالڈ اسٹیٹ ڈرائیوز(ایس ایس ڈی) کی مختلف اقسام متعارف کروائی ہیں  جن میں ڈیٹا کی گنجائش ایک ٹیرا بائٹ (۱۰۲۴؍گیگابائٹ)سے لے کر۸؍ ٹیرابائٹ (۸۱۹۲؍گیگابائٹ)تک ہے

Samsung SSD - PIC : INN
سیمسنگ ایس ایس ڈی ۔ تصویر : آئی این این

سیمسنگ نے نئے جنریشن کی مختصر سالڈ اسٹیٹ ڈرائیوز(ایس ایس ڈی)  کی مختلف اقسام  متعارف کروائی ہیں  جن میں ڈیٹا کی گنجائش ایک ٹیرا بائٹ (۱۰۲۴؍گیگابائٹ)سے لے کر۸؍ ٹیرابائٹ (۸۱۹۲؍گیگابائٹ)تک ہے۔ تاہم اسی حساب سے یہ بہت مہنگی بھی ہیں۔ اپنی آسانی کیلئے  یوں سمجھ لیجئے کہ اگر کسی ڈسک ڈرائیو کی گنجائش ایک ٹیرابائٹ ہو تو اس میں انگریزی متن کے۹؍کروڑ۲۲؍ لاکھ صفحات سما سکتے ہیں۔ اس حساب سے۸؍ ٹیرابائٹ والی ڈسک ڈرائیو میں تقریباً ۷۴؍ کروڑ صفحات جتنے مواد کی گنجائش ہوگی۔ اگرچہ اس سے پہلے بھی سب سے زیادہ گنجائش والی سالڈ اسٹیٹ ڈرائیوز بنانے کا ریکارڈ بھی سیمسنگ الیکٹرونکس ہی کے پاس ہے جن میں۳۰ء۷۲؍ ٹیرابائٹ ڈیٹا محفوظ کیا جاسکتا ہے تاہم ان کی جسامت خاصی زیادہ تھی۔ سالڈ اسٹیٹ ڈرائیوز کی مذکورہ نئی نسل میں بھی ’’کیو ایل سی‘‘ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے ذریعے کم سے کم جگہ میں زیادہ سے زیادہ ڈیٹا محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اسی بناء پر ان ہارڈ ڈرائیوز کی جسامت صرف۲ء۵؍ انچ ہے۔فی الحال’۸۷۰؍ کیو وی ڈی ساٹا ایس ایس ڈی‘کے عنوان سے ۴؍ نئی ڈرائیوز پیش کی جارہی ہیں جن کی گنجائش ایک ٹیرابائٹ،۲؍ ٹیرابائٹ،۴؍ ٹیرابائٹ اور۸؍ ٹیرابائٹ ہے جبکہ ان کی قیمت بالترتیب۱۳۰؍ ڈالر (۹۶۹۸؍ روپے) ، ۲۵۰؍ ڈالر(۱۸۶۵۰؍روپے) اور ۵۰۰؍ڈالر(۳۷۳۰۰؍روپے) ہے تاہم ابھی تک۸؍ ٹیرابائٹ والی ایس ایس ڈی ڈرائیو کی قیمت نہیں بتائی گئی ہے۔ان تمام ماڈلز میں ڈیٹا ٹرانسفر کی رفتار۵۳۰؍ میگابائٹ فی سیکنڈ سے۵۶۰؍ میگابائٹ فی سیکنڈ کے درمیان ہے۔واضح رہے کہ درجنوں ٹیرابائٹ گنجائش والی ہارڈ ڈرائیوز برسوں سے دستیاب ہیں لیکن اوّل تو وہ جسامت میں خاصی بڑی ہیں جبکہ دوسری جانب وہ اس قدر مہنگی ہیں کہ انہیں صرف مخصوص افراد اور ادارے ہی خرید سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK