Inquilab Logo

چوتھی سے۱۲؍ویں تک کے طلبہ کیلئے ۹۰؍ہزار تک کی اسکالر شپ کا موقع

Updated: February 13, 2020, 10:31 AM IST | Agency

سیٹون کنسلٹنسی پرائیویٹ لمیٹڈ نے چوتھی سے لے کر ۱۲؍ویں جماعت تکے طلبہ کیلئے آل انڈیا اسکالر شپ ٹیسٹ اگزام (اے آئی ایس ٹی ای) ۲۰۲۰ء کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔

اسکالر شپ کا موقع ۔ تصویر : آئی این این
اسکالر شپ کا موقع ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : سیٹون کنسلٹنسی پرائیویٹ لمیٹڈ نے چوتھی سے لے کر ۱۲؍ویں جماعت تکے طلبہ کیلئے آل انڈیا اسکالر شپ ٹیسٹ اگزام (اے آئی ایس ٹی ای) ۲۰۲۰ء کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ 
صلاحیت:طالب علم ہندوستان کا شہری ہو اور چوتھی سے لے کر ۱۲؍ویں جماعت تک میں سےکسی  میں پڑ ھ رہا ہو۔
کیا فائدہ ہوگا:اس میں ۲؍طرح کی اسکالرشپ ہیں، قومی سطح کی اور ریاستی سطح کی۔ قومی سطح پر طالب علم کو ملنے والے فائدے اس طرح ہونگے۔(۱)پہلا رینک لانے والے طالب علم کو ۹۰؍ہزار روپے ، ایک سال تک کتابوں کی سہولت اور سرٹیفکیٹ ملے گا۔(۲)دوسرا رینک لانے والے طالب علم کو ۷۰؍ہزار روپے ، ایک سال تک کتابوں کی سہولت اور ایک سرٹیفکیٹ ملے گا۔(۳)تیسرا رینک لانے والے طالب علم کو ۵۰؍ ہزار روپے، ایک سال تک کتابوں کی سہولت اور ایک سرٹیفکیٹ ملے گا۔
 ریاستی سطح پر ملنے والے فائدے اس طرح ہیں(۱)پہلی رینک لانے والے طالب علم کو۲۸؍ہزار روپے، ایک سال تک کتاب کی سہولت اور سرٹیفکیٹ ملے گا۔(۲) دوسری رینک لانے والے طالب علم کو۲۵؍ہزار روپے، ایک سال تک کتاب کی سہولت اور سرٹیفکیٹ ملے گا۔(۳)ٹاپ ۱۰۰۰؍کامیاب طلبہ کو شمولیت کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
درخواست کیسے دیں(۱)www.aiste.in/Applyonline پر جائیں۔(۲)ضروری تفصیلات بھریں۔ (۳)ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں(۴)اپلی کیشن جمع کریں۔
اہم تاریخیں:درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ ۲۰؍فروری ۲۰۲۰ء
ایڈمٹ کارڈ جاری ہونے کی تاریخ:۲؍اپریل۲۰۲۰ء
امتحان کی تاریخ: ۲۶؍اپریل ۲۰۲۰ء
نتائج ظاہر ہونے کی  تاریخ:۱۸؍مئی ۲۰۲۰ء
امتحان کیسے ہوگا؟:درخواست گزاروں کو رجسٹریشن چارج کے طور پر ۲۴۹؍روپے ادا کرنا ہوگا۔امتحان میں مجموعی طور پر ۱۲۰؍ سوال پوچھے جائیں گے۔ امتحان میں مجموعی طور پر ۴؍سیکشن ہونگے جن میں میتھ سے ۶۰؍، سائنس سے ۲۰؍،انگلش سے ۲۰؍ اور جی کے سے ۲۰؍سوال پوچھے جائیں گے۔ درخواست گزار اپنے ضلع کے امتحانی مرکز میں امتحان دے سکتے ہیں۔
  سبھی درخواست گزاروں میں سےٹاپ ۲۰۰؍کا انتخاب آن لائن اسکالر شپ ٹیسٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر ہوگا۔سبھی درخواست گزاروں میں سے مجموعی طور پر ۲۰۰؍ زیادہ ضرورت مند وں کا انتخاب ٹیسٹ رزلٹ، انٹرویو، بورڈ ماکس اور خاندان کی آمدنی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK