Inquilab Logo

نئے فولڈ والے فون کا اسکرین بڑا لیکن اسمارٹ فون چھوٹا ہوگا

Updated: February 10, 2020, 11:47 AM IST | Agency

مڑنے والے ڈسپلےپر تقریباً سبھی بڑی ٹیک کمپنیاں گزشتہ کئی سال سے کام کررہی ہیں لیکن اسمارٹ فون میں ان کا آنا شاندار نہیں رہا۔جنوبی کوریا کے برانڈ سیمسنگ نے ۲۰۱۹ء کے آغاز میں دنیا کا پہلا فولڈ ایبل ڈسپلے والا اسمارٹ فون پیش کیا تھا لیکن اسے مارکیٹ میں آنے کیلئے ۶؍مہینے سے زیادہ کا وقت لگا۔ اس ڈسپلے کے ریویو یونٹ میں کئی کمیاں نظر آئیں اور کئی یوزرز کو اس فون نے مایوس کردیا۔

فولڈیبل اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این
فولڈیبل اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

 مڑنے والے ڈسپلے پر تقریباً سبھی بڑی ٹیک کمپنیاں گزشتہ کئی سال سے کام کررہی ہیںلیکن اسمارٹ فون میں ان کا آنا شاندار نہیں رہا۔جنوبی کوریا کے برانڈ سیمسنگ نے ۲۰۱۹ء کے آغاز میں دنیا کا پہلا فولڈ ایبل ڈسپلے والا اسمارٹ فون پیش کیا تھا لیکن اسے مارکیٹ میں آنے کیلئے ۶؍مہینے سے زیادہ کا وقت لگا۔اس ڈسپلے کے ریویو یونٹ میں کئی کمیاں نظر آئیں اور کئی یوزرز کو اس فون نے مایوس کردیا۔ اس کے باوجود فولڈ ایپل ٹیکنالوجی نےتجربات اور مستقبل کے اسمارٹ فون کیلئے نیاشعبہ کھول دیا۔سیمسنگ کے بعد ہیواوے کے سب برانڈ آنر اور حال میں ہی موٹرولا کی جانب سے بھی فولڈ ایبل اسمارٹ فون لانچ کیا گیا ہے۔ آنر اور سیمسنگ کے فولڈ ایبل ڈیوائس آنر میٹ ایکس اور گیلکسی فولڈ جہاں اوپن ہونے کے بعد ٹیبلٹ کے ساز کے ہوجاتے ہیں موٹرولا کی جانب سے خاص تجربہ کیا گیا ہے۔ موٹرولا کا فولڈ ایبل ڈیوائس موٹو ریزر پہلا ایسا مڑنے والا فون ہے جس کااسکرین اوپر سے نیچے کی جانب فولڈ ہوتا ہے۔ اوپن ہونے پریہ ڈیوائس نارمل اسمارٹ فون جیسا ہوجاتا ہے اور اس کا ڈسپلے بہت بڑا نہیں ہے۔موٹرولا نے فولڈ ایبل ڈسپلے کی مدد سے اپنے مقبول فلپ فون کو ہی نئے انداز میں پیش کیا ہے اور یہ فولڈ ایبل ڈیوائس کا مستقبل ہوسکتا ہے۔ اب سیمسنگ بھی اسی ڈیوائس کے ڈیزائن پر بھروسہ کرتے ہوئے فلیم شیل اسٹائل میں فولڈ ہونے والا ڈیوائس  لانے والا ہے۔ اس کا نام گیلکسی زیڈ فلپ ہوسکتا ہے۔ سیمسنگ اور آنر کےفولڈ ایل فون کوجہاں اسکرین اوپر کرکے استعمال کرنا مشکل ہے وہیں موٹرولا کا ڈیوائس ایک عام فون جیسا ہے، جسے موڈ کر پاکٹ میں رکھا جاسکتاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK