Inquilab Logo

یوپی ایس سی ۲۰۱۹ء میں دوسرا مقام حاصل کرنیوالے جتن کشور کی کامیابی کا راز

Updated: August 20, 2020, 11:03 AM IST | Agency

یونین پبلک سروس کمیشن امتحان ۲۰۱۹ء  میں امسال ۸۲۹؍ امیدواروں نے کوالیفائی کیا ہے ۔ اس فہرست میں دہلی کے رہنے والے جتن کشورنے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

Jatan Kishore
جتن کشور

یونین پبلک سروس کمیشن امتحان ۲۰۱۹ء  میں امسال ۸۲۹؍ امیدواروں نے کوالیفائی کیا ہے ۔ اس فہرست میں دہلی کے رہنے والے جتن کشورنے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جتن نے دوسرے اٹیمپٹ میں یہ رینک حاصل کی ہے جبکہ پچھلے سال پہلی کوشش میں وہ پرلیم بھی کوالیفائی نہیں کرپائے تھے۔ لہٰذا اس اعتبار سے یوپی ایس سی کے امیدواروں کیلئے ان کی حکمت عملی اور مشورہ گرانقدر ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس رپورٹ میں ہم اس آل انڈیا  سیکنڈ ٹاپر کی  سول سروس امتحان کی کارگرحکمت عملی اور کامیابی کا راز بتارہے ہیں۔ جتن نے سول سروسیز امتحان کی تیاری کرنیوالے امیدواروں کو پیغام دیا کہ ’’ اس امتحان کی تیاری کرنے والے امیدواروں کو چاہئے کہ وہ نصاب پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں اور ٹائم ٹیبل بناکر پڑھائی کریں۔‘‘معلوم ہوکہ جتن نے انڈین اکنامک سروس کی تربیت حاصل کرتے ہوئے یوپی ایس سی امتحان دیا اور دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ وہ ۲۰۱۸ء میں انہوں نے آئی ای ایس کے امتحان میں پہلا رینک حاصل کیا تھا۔ ’شکشا ڈاٹ کوم‘ کی رپورٹ کے مطابق جتن نے پرلیم کا پرچہ حل کرنے کی اپنی یہ حکمت عملی بتائی کہ امیدوار انہیں سوالات کو حل کریں جن کے جوابات کے تئیں وہ مکمل پراعتماد ہیں،ا س طرح نگیٹیو مارکنگ سے محفوظ رہتے ہوئے وہ کٹ آف مارکس حاصل کرسکتے ہیں۔ جتن کی نظر میں یوپی ایس سی امتحان دینے والے امیدواروں کو ’کرنٹ افیئرس‘ پر زیادہ توجہ دینی چاہئے اور اس کیلئے تقریباً سال بھرتک تیاری کرنی چاہئے۔ ساتھ ہی وہ کہتے ہیں کہ امیدواروں کو پابندی سے اخبارات پڑھنے چاہئے، ان میں شائع مضامین کو پڑھنے چاہئے اور اس مطالعہ کی بنیاد پر نوٹس بنانے چاہئے۔ اسی کے ساتھ ساتھ جو کچھ پڑھ رہے ہیں اس کے مختصر نوٹس بنائیں اور ان کا  بار بار اعادہ کریں ۔ وہ کہتے ہیں امیدواروں کو یوپی ایس سی کی پڑھائی کے ساتھ ہی  مینس کے پرچے کی مشق نہیں کرنی چاہئے۔ انہیں پہلے جنرل اسٹڈیز کی تیاری کرنی چاہئے اور اس کے بعد پیپر رائٹنگ کی مشق کرنی چاہئے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK