Inquilab Logo

شارپ کا نیا فلیگ شپ فون جس میں صرف ایک بیک کیمرا ہے

Updated: May 19, 2021, 5:40 PM IST

اسمارٹ فون کی دنیا میں ایک ایسے فون کا اضافہ ہونے جارہا ہے جس میں بیک پرفقط ایک کیمرا دیا گیا ہے لیکن اس کی کارکردگی اور استعداد زبردست ہے۔

Aquis R6.Picture:INN
اکیوس آر۶۔ تصویر :آئی این این

 اسمارٹ فون کی دنیا میں ایک ایسے فون کا اضافہ ہونے جارہا ہے جس میں بیک پرفقط ایک کیمرا دیا گیا ہے لیکن اس کی کارکردگی اور استعداد زبردست ہے۔ اتنا ہی نہیں اس میں ہائی کوالیٹی والا ڈسپلے دیا گیا ہے جو اَب تک بہت ہی کم فونز میں دستیاب ہے۔  یہ فون جاپان کی ٹیکنالوجی کمپنی’شارپ‘ نے متعارف کرایا ہے۔ اس کا نام ’اکیوس آر۶‘ ہے۔ شارپ کے اس فلیگ شپ فون کے پچھلے حصے پر صرف ایک ہی کیمرا جو متعدد کیمروں والے فونز پر بھاری ہے کیونکہ اس میں ایک انچ کا بڑا سینسر دیا گیا ہے۔ درحقیقت یہ کسی بھی موبائل فون میں نصب سب سے بڑا کیمرا سینسر ہے۔ اکیوس آر ۶؍ میں دنیا کا پہلا پرو ایگزو او ایل ای ڈی۶ء۶۷؍ انچ اسکرین دی گئی ہے جس میں ایک ہرٹز سے۲۴۰؍ ہرٹز ڈائنامک ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔ اکیوس آر۶؍ میں اسنیپ ڈریگن۸۸۸؍ پروسیسر موجود ہے جبکہ۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج سے لیس ہے۔ فون کا بیک کیمرا۲۰؍ میگا پکسل فوٹو لے سکتا ہے جبکہ فرنٹ لینس کو بھی ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بیک پر مین کیمرے کے ساتھ ایک ٹی او ایف سینسر بھی دیا گیا ہے۔  بیک پر مین کیمرا بہت کم روشنی میں بھی زبردست کام کرتا ہے اور فرنٹ پر۱۲؍ میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔ فون کا فنگرپرنٹ سینسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے جبکہ۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق اکیوس آر۶؍ واٹر پروف اور ڈسٹ پروف ہے۔ یہ فون۲؍ رنگوں سیاہ اور سفید میں دستیاب ہوگا اور جون میں سب سے پہلے جاپان میں فروخت کیلئے  پیش کیا جائے گا۔  فی الحال کمپنی نے اس فون کی قیمت اور دیگر ممالک میں اس کی دستیابی کے متعلق کوئی معلومات جاری نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK