دنیا بھر میں کووِڈ۱۹؍ لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیو کالنگ ایپ زوم کا استعمال تیزی سے بڑھا ہےاور اس معاملے میں مقابلہ آرائی تیز ہورہی ہے
EPAPER
Updated: May 11, 2020, 12:46 PM IST
|
Agency
دنیا بھر میں کووِڈ۱۹؍ لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیو کالنگ ایپ زوم کا استعمال تیزی سے بڑھا ہےاور اس معاملے میں مقابلہ آرائی تیز ہورہی ہے دنیا بھر میں کووِڈ۱۹؍ لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیو کالنگ ایپ زوم کا استعمال تیزی سے بڑھا ہےاور اس معاملے میں مقابلہ آرائی تیز ہورہی ہے۔ اب مائیکروسافٹ نے زوم کو ٹکر دینے کیلئے اپنی ایپ اسکائپ میں ایک نئے فیچر میٹ ناؤ کا اضافہ کیا ہے ۔ اس فیچر کے ذریعے اسکائپ پر چیٹ یا میٹنگ مائیکروسافٹ اکاؤنٹ کے بغیر یا ڈیسک ٹاپ پر ایپ ڈاؤن لوڈ کیے بغیر کی جاسکتی ہے۔ زوم کو کورونا وائرس کے نتیجے میں بہت زیادہ صارف ضرور ملے مگر اب اسے متعدد سیکوریٹی مسائل کا سامنا ہے جن میں زوم میٹنگز میں بن بلائے مہمانوں کی آمد بھی شامل ہے۔مائیکروسافٹ نے کاروباری اداروں کیلئے مائیکرو سافٹ ٹیمز کے نام سے ویڈیو چیٹ پلیٹ فارم فراہم کیا ہوا ہے مگر اسکائپ کا یہ نیا فیچرز زوم اور مائیکرو سافٹ ٹیمز دونوں پلیٹ فارمز کے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش نظر آتا ہے کیونکہ اس کیلئے ایک روپیہ بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ نیا فیچر مائیکرو سافٹ ایج اور گوگل کروم پر اسے استعمال کیا جاسکتا ہے مگر فائرفوکس پر نہیں۔ مگر فون پر اسے استعمال کرنے کے لیے اسکائپ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا تاہم مائیکروسافٹ اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔