Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کا واشنگٹن حکومت پر قبضے کا عندیہ، نیویارک کے میئر امیدوار پر بھی تنقید

Updated: July 09, 2025, 8:58 PM IST | New York

ٹرمپ نے واشنگٹن حکومت پر قبضے کا عندیہ دیا ساتھ ہی نیویارک کے میئر امیدوار کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی مداخلت کی دھمکی دی۔

President of  America Donald Trump. Photo INN
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ ڈیموکریٹک پارٹی کے میئر امیدوار سے ناخوش ہو کر واشنگٹن ڈی سی کے انتظام اپنے ہاتھوں میں لینے پر غور کر رہی ہے، اور نیویارک میں بھی ایسی کارروائی کی طرف اشارہ کیا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہمارے پاس وائٹ ہاؤس کا زبردست اختیار ہے کہ جہاں ضروری ہو وہاں حکومت کریں۔ ہم واشنگٹن ڈی سی چلا سکتے ہیں، ہم اس پر غور کر رہے ہیں۔ سوزی وائلز میئر کے ساتھ قریبی تعاون کر رہی ہیں۔‘‘ میئر باوزر کے دفتر نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ واشنگٹن ڈی سی (۱۷۹۰ء میں قائم) ’’ہوم رول ایکٹ‘‘ کے تحت چلتا ہے، جس کے مطابق کانگریس شہر کے بجٹ کی نگرانی کرتی ہے جبکہ میئر اور شہری کونسل کے انتخابات ہوتے ہیں۔ مقامی حکومت ختم کرنے کے لیے کانگریس کو نیا قانون پاس کرنا ہوگا جس پر ٹرمپ کو دستخط کرنے ہوں گے۔ ٹرمپ نے اپنے دعوے میں کہا کہ ’’ہم اسے اتنی اچھی طرح چلائیں گے، سب کچھ درست طریقے سے ہوگا۔ ہم بہترین شخص کو لگائیں گے۔ جرائم انتہائی کم ہو جائیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: امریکہ اور اسرائیل کے درمیان غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی پر گفتگو جاری، تفصیلات خفیہ رکھی جارہی ہیں

صدر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کا میئر باوزر کے ساتھ ’’اچھے تعلقات ‘‘ہیں، لیکن انہوں نےظہران ممدانی پر سخت تنقید کی، جو جمہوری سوشلسٹ ہیں اور حال ہی میں نیویارک کے میئر الیکشن میں ڈیموکریٹک امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔ ٹرمپ نے ممدانی کو’’تباہی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا’’ہم نیویارک کو درست کریں گے، شاید ہمیں واشنگٹن سے مداخلت کرنی پڑے۔ ہم نیویارک کے لیے کچھ کریں گے۔ ابھی تفصیل نہیں بتا سکتا، لیکن ہم نیویارک کو پھر سے عظیم بنائیں گے۔‘‘  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK