۱۱؍ جولائی کو ریلیز ہونے والی جیمز گن کی ’’سپرمین‘‘ کا روٹن ٹومیٹو اسکور ۸۶؍ فیصد ہے جو ’’دی بیٹ مین‘‘، ’’اوینجرز: انفینیٹی وار‘‘ اور ’’گارڈینز آف دی گلیکسی ۳‘‘ سے بھی زیادہ ہے۔
EPAPER
Updated: July 09, 2025, 10:05 PM IST | los angeles
۱۱؍ جولائی کو ریلیز ہونے والی جیمز گن کی ’’سپرمین‘‘ کا روٹن ٹومیٹو اسکور ۸۶؍ فیصد ہے جو ’’دی بیٹ مین‘‘، ’’اوینجرز: انفینیٹی وار‘‘ اور ’’گارڈینز آف دی گلیکسی ۳‘‘ سے بھی زیادہ ہے۔
ہالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار جیمز گن نے ۲۰۲۴ء میں اینی میٹیڈ سیریز ’’کریچر کمانڈوز‘‘ کے ساتھ ڈی سی یونیورس کا آغاز کیا لیکن اصل امتحان جمعہ (۱۱؍ جولائی) کو ہوگا جب دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ’’سپرمین‘‘ ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں سپرمین کا کردار ڈیوڈ کورنسویٹ نے ادا کیا ہے۔ فلم کا پریمیئر حال ہی میں منعقد ہوا اور اس پر مثبت تبصرے کئے گئے۔ فلموں کی تجزیئے کیلئے مشہور ’’روٹن ٹومیٹو‘‘ پر ’’سپرمین‘‘ کو ایک ’’تازہ ہوا کا جھونکا‘‘ قرار دیا جارہا ہے۔ اب تک ۱۵۰؍ افراد کے تجزیئے کے بعد اس فلم کا اسکور ۸۶؍ فیصد ہے۔ جس نے جیمز گن کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلموں ’’گارڈینز آف دی گلیکسی والیوم ۲‘‘ (۸۵؍ فیصد) اور ’’گارڈینز آف دی گلیکسی والیوم ۳‘‘ (۸۲؍ فیصد) کے روٹن ٹومیٹو اسکور کو مات دے دی ہے۔ ’’سپر مین‘‘ جیمز گن کے ’’دی سوسائیڈ اسکواڈ‘‘ (۹۰؍ فیصد) اور ’’گارڈینز آف دی گلیکسی‘‘ (۹۲؍ فیصد) سے کم ہے لیکن مداح فلم دیکھنے کیلئے پُرجوش ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء: ’’کانتارا: چیپٹر وَن‘‘ بمقابلہ ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘
’’سپرمین‘‘ کا آر ٹی اسکور ۲۰۲۲ء کی فلم ’’بیٹ مین‘‘ (۸۵؍ فیصد)، ۲۰۱۸ء کی فلم ’’اوینجرز: انفینیٹی وار‘‘ (۸۵؍ فیصد) اور ۲۰۰۵ء کی ’’بیٹ مین بیگنس‘‘ (۸۵؍ فیصد) سے زیادہ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا اسکور ۱۹۷۸ء کی اوریجنل ’’سپرمین‘‘ کے آر ٹی اسکور کے برابر ہے۔ توقع ہے کہ گھریلو باکس آفس پر ’’سپرمین‘‘ ۱۳۰؍ ملین ڈالر اور دنیا بھر کے باکس آفس پر تقریباً ۲۰۰؍ ملین ڈالر کمائے گی۔ فلم کا بجٹ ۲۲۵؍ ملین ڈالر ہے جس کا مطلب ہے کہ اسے عالمی باکس آفس پر ۵۶۵؍ ملین ڈالر کمانے ہوں گے۔ سب سے زیادہ کمانے والی ’’سپرمین‘‘ فلم بننے کیلئے اسے زیک سینڈر کی ’’مین آف اسٹیل‘‘ کو شکست دینی ہوگی جس نے ۶۷۰؍ ملین ڈالر کمائے تھے۔ ’’سپرمین‘‘ ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔