Inquilab Logo

موٹر سائیکل کی گھر بیٹھے سروسنگ کرنیوالوں کے لئے کچھ مشورے

Updated: January 23, 2021, 11:43 AM IST | Inquilab News Network

اگر آپ اپنی موٹر سائیکل کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور ایسا لگ رہا ہےکہ یہ ٹھیک طرح سے کام نہیں کررہی ہے اور آپ اس کی سروسنگ گھر بیٹھے کرنا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں کچھ اہم و مفید مشورے حاضر خدمت ہیں۔

Bike Service - Pic : INN
بائیک سروس ۔ تصویر : آئی این این

اگر آپ  اپنی موٹر سائیکل کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور ایسا لگ رہا ہےکہ یہ ٹھیک طرح سے کام نہیں کررہی ہے اور آپ اس کی سروسنگ گھر بیٹھے کرنا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں کچھ اہم و مفید مشورے حاضر خدمت ہیں۔
(۱) ایئر فلٹرتبدیل کریں:باہر جب سروسنگ کا کام ہوتا ہے تو میکانک سب سے پہلے آپ کی بائیک کا ایئر فلٹر تبدیل کرتا ہے لہٰذا آپ بھی گھر پر بائیک کی سروسنگ کرتے وقت پہلا کام یہ کریں۔ یہ آپ کو بائیک کی سیٹ کے نیچے کی جانب کے حصے میں دکھائی دے گا۔ اسے صاف کرنے کے لئے فلٹر کے کور کو کھولیں اور اسے باہر نکالیں۔ اس کے بعد فلٹرباکس کو پیٹرول سے اچھی طرح صاف کریں، اس کے بعد نئے فلٹر کو لگادیں۔
(۲) انجن آئل بدلیں: کسی بھی بائیک کی اچھی کارکردگی کیلئے انجن آئل کو صحیح وقت پر تبدیل کرنا بے حد ضروری ہے ۔ انجن آئل کب اور کتنے کلومیٹر پر تبدیل کرنا ہے اس کی معلومات آپ کو بائیک کے ساتھ ملنے والے مینوئل کو پڑھ کر مل جائے گی۔  دھیان رکھیں نیا آئل ڈالنے سے پہلے بائیک کو ۵؍منٹ تک اسٹارٹ رکھیں تاکہ آئل گرم ہوکر پتلا ہوجائے او رپھر اسے نکال کر نیا آئل ڈالیں۔
(۳)چین صاف کریں: کئی بار دیکھا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل کی چین سے آواز آنے لگتی ہے۔  اگر ایسا کوئی مسئلہ ہے تو میکانک سے چین کو ٹائٹ کروالیں۔ بائیک کی چین ڈھیلی ہونے سے بھی یہ آواز کرتی ہے۔ سروسنگ کرتے وقت آپ چین کور کو ہٹاکر دیکھ لیں کہ اس کی کیا کیفیت ہے۔ چین پر پیٹرول ڈال کر اسے صاف کریںا ور اس کے بعد اس پر لبریکنٹ ڈالیں۔ اس کے علاوہ بائیک کے ’چیپ ساکٹ‘ میں تھوڑا گریس بھی ڈالیں۔ اس سے آپ کی بائیک کے پہیہ کو  بہتر طریقے سے گھومنے میں مدد ملے گی۔
(۴)اسپارک پلگ کی صفائی: سروسنگ کرتے وقت بائیک کے اسپارک پلگ کی جانچ کرلیں۔ بعض اوقات اس پر کاربن اور مٹی جم جاتی ہے لہٰذا  اسے باہر نکالیں اور پیٹرول سے صاف کرلیں۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK