Inquilab Logo

میڈیکل کورسیز میں داخلوں کے متمنی طلبہ نیٖٹ کیلئے تیار ہوجائیں

Updated: March 16, 2023, 10:36 AM IST | Amira ansari | Mumbai

امسال این ای ای ٹی (نیٹ ) ۲۰۲۳ ء امتحان ، ۷؍ مئی ۲۰۲۳ ءکو منعقد ہوگا ۔رجسٹریشن مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے اور شرکت کے متمنی امیدوار۶؍اپریل ۲۰۲۳ء تک درخواست فارم بھرسکتے ہیں

photo;INN
تصویر :آئی این این

ملک کا سب سے بڑا داخلہ امتحان ’نیٖٹ‘ جس میں  ۱۵؍لاکھ سے زائد طلبہ شرکت کرتے ہیں ، اس امتحان کا تفصیلی نوٹس این ٹی اے کی  ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ۔ طلبہ  ویب سائٹ پر موجود تفصیلی معلومات کا بغور مطالعہ کریں
neet.nta.nic.in/neetug-
2023-registration/   
اہم تاریخیں
آن لائن رجسٹریشن :    ۶؍ مارچ ۲۰۲۳ءسے  ۶؍اپریل ۲۰۲۳ء تک کیا جاسکتا ہے۔ 
 نیٹ امتحان ۔۷؍مئی ۲۰۲۳ءکو  دوپہر ۲؍بجے تا ۵؍بج کر ۲۰؍منٹ  کے درمیان ہوگا ۔ 
نیٖٹ پرچے کی نوعیت; نیٖٹ امتحان میں  ۲۰۰ ؍سوالات ہوں گےجس میں سے ۱۸۰؍ سوالات حل کرنے ہیں ۔ 
ایک صحیح جواب کو ۴ ؍نشانات اور غلط ہونے پر ایک مارک حذف ہوگا۔  کل نشانات ۷۲۰؍ہوں گے۔  نیٹ امتحان ایم سی کیوسوالات پر مشتمل ۱۳؍ زبانوں میں منعقد ہوگا (انگریزی ، ہندی ، آسامی ، گجراتی ، بنگالی ، کنڑہ ، تیلگو، تامل ، اڑیہ ، مراٹھی ، اردو ، پنجابی اور ملیالم )۔ انگریزی کے علاو ہ باقی ۱۲؍ زبانوں کے سوالیہ پرچہ  بائے لینگول دیگر زبانوں کے ساتھ انگریزی میں بھی سوالات ہوں گے۔دو زبانوں میں فراہم کیے جائیں گے ۔ )
نیٖٹ کن امیدواروں کیلئے لازمی ہے؟
 پورے ملک میں کوئی بھی طالب علم اگر ایم  بی  بی ایس ،بی  ڈی  ایس  ، بی   اے ایم   ایس ، بی  ایچ ایم  ایس ،  بی یو  ایم ایس  اوربی  ایس ایم ایس ان ۵؍ کورسیز کے علاوہ حیوانات سے متعلق ۵؍ سالہ اور ’بی  وی   ایس سی اور اے  ایچ ‘ اس طرح ان ۷؍ کورسیز میں داخلہ کے متمنی تمام طلبہ کو نیٖٹ امتحان دینا لازمی ہے ۔ اسکے علاوہ داخلہ کا دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے ۔ 
نیٖٹ کی بنیاد پر داخلہ   کہاں ہوگا؟
 مندرجہ بالا ۷؍ کورسیز کے تمام قسم کے کالجزمثلاً سینٹرل یونیورسٹیز ، سینٹرل انسٹی ٹیوٹس ، پرائیویٹ ڈیمڈ یونیورسٹیز ،  اے آئی  آئی ایم  ایس  ،  جے   آئی   پی   ایم   ای  آر ،  اے   ایف  ایم  سی  ،  ای ایس  آئی سی  وغیرہ ملک میں موجود تمام قسم کے میڈیکل کالجز میں داخلے صرف  نیٹ کی بنیاد پر ہی ہوں گے ۔ 
 ایم   بی   بی   ایس اور بی  ڈی ایس  کے سرکاری کالجز کے ۱۵؍فی صد کل ہند کوٹہ اور کل ہند حیثیت کے حامل ایم  بی  بی  ایس  اور بی  ڈی ایس کیلئے  میڈیکل کائونسلنگ کمیٹی (mcc.nic.in)  اور  بی   اے   ایم  ایس ،  بی  ایچ  ایم ایس  ، بی  وی  ایم  ایس اور بی ایس  ایم  ایس کیلئے  (aaccc.gov.in) کی جانب سے اور (بی  وی  ایس  سی اور اے ایچ ) کے داخلے vcicounseling.nic.in کی  جانب سے داخلوں کا عمل پورا ہوتا ہے ۔ 
ریاستی سطحوں کے کالجز میں داخلوں کا اختیار ریاستی سرکاروں کو ہوتا ہے ۔ 
 میڈیکل سائنس سے متعلق  بی  پی ٹی  ایچ   ، بی   او   ٹی  ایچ   ،  بی   اے  ایس  ایل  پی  ، بی  پی  او ٹی  ایچ ، اور  بی  ایس سی نرسنگ میں ریاستی سرکاروں کو اس بات کا اختیار ہے کہ وہ چاہیں تو نیٖٹ کو اختیار کریں یا اپنا کوئی داخلہ امتحان منعقد کریں۔ 
مہاراشٹر ریاست میں نیٹ کے ذریعے کل ۱۱؍ کورسیز میں ایڈمیشن دیاجاتا ہے:  ایم  بی  بی  ایس ،بی ڈی   ایس ، بی   اے   ایم   ایس،  بی  ایچ   ایم   ایس  ، بی   پی   ٹی   ایچ  ، بی   او   ٹی  ایچ   ، بی   اے  ایس   ایل  پی  ، بی   پی   او ٹی  ایچ، اے  ایچ   اور  بی   وی   ایس  سی  اور بی ایس  سی نرسنگ وغیرہ ۔ لہٰذا مہاراشٹر کے تمام طلبہ و طالبات جو مندرجہ بالا گیارہ کورسیز میں سے کسی ایک میں داخلہ کے متمنی ہوں تو انہیں نیٖٹ امتحان دینا لازمی ہوگا ۔ 
شرکت کیلئے اہلیت
  بارہویں بورڈ امتحان میں (پی   سی  بی ) میں اوپن کیٹگری سے متعلق طلبہ کو ۵۰؍فی صد ، ریزرو کیٹگری کے لئے ۴۰؍فی صد ، اور جسمانی اپاہج کے لئے ۴۵؍فی صد کی ضرورت ہے ۔ 
 اسی طرح مندرجہ بالا کورسیز میں داخلہ کے نیٹ میںاوپن کیٹگری کے لئے ۵۰؍پرسنٹائیل اورریزور کیٹگری کے لئے ۴۰؍پرسنٹائیل   ۔ 
عمر کی حد ;؍۳۱دسمبر ۲۰۲۳ء کو ۱۷؍سال مکمل ہونا لازمی ہے ۔ اور زیادہ سے زیادہ عمر کی حدکی کوئی قید نہیں رکھی گئی ہے۔   ایم   بی   بی   ایس کی پڑھائی کی خاطر بیرون ملک جانے والے طلبہ کو بھی نیٹ دینا اور اس میں کوالیفائی ہونا لازمی ہے ۔ 
 رجسٹریشن فارم میں جو موبائیل نمبر اور ای میل آئی ڈی درج کیا ہے وہی آخر تک محفوظ رکھیں،  تبدیل نہ کریں ۔ بہتر ہے موبائیل نمبر آپ کا  ہو یا پھر والدین کا تاکہ  این ٹی اےکی جانب سے آنے والی ہدایات سے آپ   آگاہ  رہ سکیں ۔ 
  مندرجہ ذیل کی ایک سے زائد کاپیاں اپنا داخلہ مکمل ہونے تک محفوظ رکھیں ۔ 
 پاسپورٹ اور پوسٹ کارڈ سائز فوٹو ، دس دس کی تعداد میں ۔
آن لائن رجسٹریشن مکمل ہونے پر امتحان فیس کی آن لائن ادائیگی کے بعد ہی کنفرمیشن پیج دستیاب ہوتا ہے اور یہی درخواست کے داخلہ کی اصل تصدیق ہے ۔ لہٰذا اس کی بھی پانچ سے زائد کاپیاں محفوظ کرلیں ۔ اسی کے ساتھ امتحان سے قبل  اپ لوڈ کیا جانے والا ہال ٹکٹ کے بھی زیادہ کاپیاں اپنے ساتھ رکھیں۔ طلبہ سے درخواست ہے کہ امتحان کے لئے کم وقت بچا ہے ۔ لہٰذا تیاری کے جو بھی ذرائع دستیاب ہوںگے اس سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے امتحان کا مقابلہ کریں ۔ 
فارم بھرتے وقت  کیا کرنا ہے؟
 درخواست فارم پُرکرنے سے قبل انفارمیشن بروشر کو ضرور پڑھیں۔ اس میں دی گئی ہر معلومات آپ کے لیے اہم ہے ۔ مندرجہ ذیل ڈاکیومنٹ اہم ہوں گے جو نیٹ کے آن لائن فارم کےداخلے کے وقت ضروری ہوں گے۔
طالب علم اپنا نام ، والد کا نام، والدہ کا نام اور دیگر معلومات پُر کرنے سے قبل صحیح اسپیلنگ جو ضروری کاغذات جیسے پاسپورٹ ، پیدائش سرٹیفکیٹ یا بارہویں کے امتحان ہال ٹکٹ پر ہے اسی طرح درج کریں۔ 
انڈین نیشنل آئی ڈی ۔ بارہویں کا ہال ٹکٹ  یا  بینک پاس بک فوٹو کے ساتھ یا کچھ اور دوسرے متبادل موجو د ہیں بروشر دیکھیں۔
امیدواروں کو مندرجہ ذیل تصاویر کو صرف جے پی جی / پی ڈی ایف فارمیٹ میں اسکین کرنا ہوگا۔ اپنی آن لائن درخواست پُر کرتے وقت  اسی کو اپ لوڈ کرنا: (۱) حال ہی میں نکالا گیا پاسپورٹ سائز فوٹو  جے پی جی فارمیٹ میں۔۱۰ سے ۲۲۰ کے بی کے سائز میں ۔ پوسٹ کارڈ سائز فوٹو4x6  انچ۔ (۲)  دستخط۔جے پی جی فارمیٹ ۔سائز ۴ کے بی سے ۳۰ کے بی۔(۳) بائیں اور دائیں ہاتھ کی انگلیاں اور انگوٹھے کے نقوش (سائز:۱۰ کے بی سے ۲۰۰ کے بی )
   پی ڈی ایف فارمیٹ میں جماعت دسویں کامیاب ہونے والا سرٹیفکیٹ (فائل کا سائز: ۵۰ سے ۳۰۰ کے بی)
 ریزرو جماعت کا سرٹیفکیٹ  ( ای ڈبلیو ایس ، او بی سی ۔ این سی ایل ، ایس سی ایس ٹی وغیرہ) پی ڈی ایف فارمیٹ میں (فائل کا سائز: ۵۰ سے ۳۰۰ کے بی)
معذور امیدوار وں کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہینڈی کیپڈ  PwBD سرٹیفکیٹ(فائل کا سائز: ۵۰ سے ۳۰۰ کے بی) (پرسن وِد بینچ مارک ڈی ایبیلیٹی)
شہریت کا سرٹیفکیٹ/ سفارت خانے کا سرٹیفکیٹ یا کوئی دستاویزی ثبوت ( ملک سے باہر کے شہریوں کے لیے) پی ڈی ایف فارمیٹ میں شہریت کا سرٹیفکیٹ (فائل کا سائز: ۵۰ سے ۳۰۰ کے بی)
پی ڈی ایف فارمیٹ میں امیدوار کے موجودہ اور مستقل ایڈریس کا ثبوت (فائل کا سائز: ۵۰ سے ۳۰۰ کے بی)۔ تمام امیدواروں کو ایڈریس پروف اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔نیٹ کے آن لائن درخواست فارم کے دوران (موجودہ اور مستقل پتہ)۔ایڈریس پروف میں آدھار کارڈ، ڈومیسا ئل سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ، ووٹر شناختی کارڈ وغیرہ  شامل ہو سکتا ہے۔ایک ہی صفحہ پر ایک ساتھ درج کرکے پی ڈی ایف بنائیں اگر  موجودہ اور مستقل ایڈریس کا ثبوت الگ الگ ہو ں تو۔ نیٹ کا فارم کسی بھی سائبر کیفے یا کسی شخص  سے پُر کر واتے وقت آپ تمام معلومات کی خبر گری کریں، اس فارم میں چھوٹی سے غلطی بھی آپ کو کافی مہنگی پڑ سکتی ہے۔ 

net Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK