Inquilab Logo

کامن ایڈمیشن ٹیسٹ میں امتیازی نمبرات سےکامیاب طلبہ

Updated: January 06, 2021, 1:25 PM IST | Agency

کامن ایڈمیشن ٹیسٹ(سی اے ٹی )۲۰۲۰ء کے نتائج کے بعد طلبہ کی کئی قابل ذکر حصولیابیوں کی کہانیاں سامنے آئی ہیں۔ ہم ایسے ہی ۳؍ ہونہار طلبہ سے آپ کی ملاقات کرانے جارہے ہیں ہیں جنہوں نے اس داخلہ امتحان کو بغیر کسی کوچنگ کلاس میں داخلہ لئے نمایاں نمبرات سے کامیاب کیا ہے۔

Study - Pic : INN
اسٹدی ۔ تصویر : آئی این این

کامن ایڈمیشن ٹیسٹ(سی اے ٹی )۲۰۲۰ء کے نتائج  کے بعد طلبہ کی کئی قابل ذکر حصولیابیوں کی کہانیاں سامنے آئی ہیں۔ ہم ایسے ہی ۳؍ ہونہار طلبہ سے آپ کی ملاقات کرانے جارہے ہیں ہیں جنہوں نے اس  داخلہ امتحان کو بغیر کسی کوچنگ کلاس میں داخلہ لئے  نمایاں نمبرات سے کامیاب کیا ہے۔ 
اندور کے اتھرو رانگنیکر کے  ۹۹ء۸۲؍ پرسنٹائل 
 ان ہونہار طلبہ میں سب سے پہلا نام ہے مدھیہ پردیش کے  اندور شہر کے رہنےو الے اتھرو رانگنیکر کا جنہوں نے ۹۹ء۸۲؍ پرسنٹائل سے کامیابی حاصل کی ہے۔  اتھرو آئی آئی ٹی دہلی سے کیمیکل انجینئرنگ کررہے ہیں اور وہ آخری سال کے طالب علم ہیں۔  اندور کے سکیم نمبر ۵۴؍ کے رہنے والے اتھرو نے بغیر کوچنگ کلاس جوائن کئے اس داخلہ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔  اتھرو کہتے ہیں کہ ’’ اگر کوئی امیدوار ایک سال تک سی اے ٹی کی تیاری بھرپور توجہ کے ساتھ کرے تو پھر اسے کسی کوچنگ کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔‘‘انہوںنے اپنی پڑھائی کے شیڈول کے متعلق بتایا کہ ’’میں روزانہ ۲؍ سے ۳؍گھنٹے پڑھائی کرتا تھا۔ میں نے سی اے ٹی کے پچھلے سوالیہ پرچوں کو تیزی سے حل کرنے کی مشق کی اور اس سے مجھے کافی مدد ملی۔‘‘ اتھرو رانگنیکر اب اپنی انجینئرنگ مکمل کرنے کے بعد آئی آئی ایم سے مینجمنٹ کورس کرنا چاہتے ہیں۔ 
اٹاوہ کی کُروتی ورما   ۹۹ء۴؍ پرسنٹائل  سے کامیاب
 اترپردیش کے اٹاوہ ضلع کی کُروتی  ورما نے امسال سی اے ٹی میں ۹۹ء۴؍پرسنٹائل حاصل کئے ہیں۔ انہوںنے بھی بغیر کوچنگ کلاس کی مدد کے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔ کُروتی کے اس کارنامہ سے نہ صرف ان کے اہل خانہ خوش ہیں بلکہ شہر کے تعلیمی حلقوں میں بھی مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔  کُروتی  کی والدہ انجو شری ، راجکیہ بالیکا ودیالیہ انٹر کالج کی پرنسپل  ہیں۔جبکہ والد ایس کے ورما اپر مکھیہ ادھیکاری ہیں۔ کُروتی ورما کو ابتداء سے ہی پڑھائی میں دلچسپی رہی۔ اس نے ہائی اسکول میں ۱۰؍ سی جی پی اے سے کامیابی حاصل کی تھی۔ جبکہ انٹر ۸۵؍فیصد سے کامیاب ہوئی تھی۔ کُروتی نے اس کے بعد آئی آئی ٹی روڑکی سے بی ٹیک مکمل کیا اور پھر سی اے ٹی کی تیاری کی ۔ انہوں نے پہلی ہی کوشش میں ۹۹ء۴؍ پرسنٹائل اسکور حاصل کیا ہے۔ 
ڈیولپر شریا پانڈے نے ۹۹ء۸۴؍پرسنٹائل  حاصل کئے
 بِٹس پلانی سے کمپیوٹر سائنس گریجویشن کرنے کے بعد شریاپانڈے گزشتہ ڈیڑھ سال سے بحیثیت ڈیولپر ملازمت کررہی ہیں۔ انہوں نے سی اے ٹی کی تیاری گزشتہ سال اگست سے شروع کی اور انہوں نے بغیر کوچنگ کے اس داخلہ امتحان میں ۹۹ء۸۴؍ پرسنٹائل حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ’’میں نے سی اے ٹی کی تیاری کے لئے کوئی کوچنگ کلاس جوائن نہیں کی تھی۔ ہاں موک ٹیسٹ کے لئے میں نے تین انسٹی ٹیوٹس کی مدد لی ۔ ‘‘ بقول شریا ’’اگر امیدوار گھر پر ہی دلجمعی کے ساتھ بھرپور تیاری کرے تو اسے سی اے ٹی کے لئے کسی کوچنگ کی ضرورت نہیں ہے ۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK