Inquilab Logo

کامیاب شادی شدہ جوڑے ذہنی طور پر مطمئن ہوتے ہیں

Updated: September 30, 2020, 1:19 PM IST | Inquilab Desk

شادی خوشحال زندگی کیلئے ضروری تو ہے ہی، ساتھ ہی اس کے کئی ذہنی فوائد بھی ہوتے ہیں۔ جی ہاں! یہ کافی حد تک سچ ہے۔ حال ہی میں ہوئے ایک سروے کے مطابق، شادی اور خوشی کے درمیان مثبت رشتہ ہوتا ہے۔ جس سے شادی شدہ لوگ غیر شادی شدہ کی بہ نسبت زیادہ خوش رہتے ہیں

Wedding - Pic : INN
شادی ۔ تصویر : آئی این این

حقیقت میں کامیاب شادی شدہ زندگی گزارنے والے لوگ زیادہ خوش اور طویل جیتے ہیں؟ غیر شادی شدہ لوگوں کی بہ نسبت کیا وہ ذہنی طور پر زیادہ مطمئن اور خوشحال رہتے ہیں؟ جی ہاں! یہ کافی حد تک سچ ہے۔ حال ہی میں ہوئے ایک سروے کے مطابق، شادی اور خوشی کے درمیان مثبت رشتہ ہوتا ہے۔ جس سے شادی شدہ لوگ غیر شادی شدہ کی بہ نسبت زیادہ خوش رہتے ہیں۔ آیئے جانتے ہیں کامیاب شادی کے ذہنی فوائد کے بارے میں:
ز کامیاب شادی ایک حفاظتی ڈھال کی طرح ہے جو شوہر اور بیوی دونوں کو ایک مطمئن زندگی گزارنے کا یقین دلاتا ہے۔
ز ایسے جوڑے نہ صرف انتہائی پر سکون انداز میں کنبے کو خوش کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں بلکہ اپنے کریئر میں بھی آگے بڑھتے رہتے ہیں۔
ز کامیاب شادی میں شیئرنگ کرنے سے میاں بیوی دونوں جہاں ایک طرف اپنی ساری پریشانیوں سے باہر نکل آتے ہیں۔ وہیں معاشی طور پر بھی محفوظ محسوس کرتے ہیں۔
ز سکھ دکھ میں کوئی ان کے ساتھ ہے، یہ احساس اتنا مضبوط ہوتاہے کہ وہ کسی بھی طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔
ز اگر ان کے ساتھ کچھ غلط یا برا (پریشان) ہو بھی گیا تو ان کا شریک حیات ان کا بھرپور ساتھ دے گا اور اس صورتحال سے باہر آنے میں مدد کرے گا۔ یہ بات انہیں بڑے سے بڑے فیصلے کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔
ز میاں بیوی دونوں کا مضبوطی سے تھاما ہوا ہاتھ ایک دوسرے کو اعتماد دیتا ہے، جس کے بل پر وہ مشکل سے مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے بھی تیار رہتے ہیں۔
ز کامیاب شادی میاں بیوی کو ہمیشہ خوشی سے سرشار کرتی رہتی ہے۔ جس سے انہیں مثبت جذبات کا احساس ہوتا ہے اور کمی اور پریشانیاں آنے کے باوجود وہ مایوس نہیں ہوتے ہیں۔
ز انہیں اس بات کا ڈر نہیں ستاتا کہ اگر کل کسی وجہ سے وہ مصیبت میں گھیر جاتے ہیں تو ان کا مستقبل خراب ہوسکتا ہے۔
ز شریک حیات کسی قسم کی کشمکش میں مبتلا ہونے یا فیصلے کرنے کی صورتحال میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔ اس پر آنکھ بندھ کرکے بھروسہ کیا جاسکتا ہے کہ وہ اسے دھوکہ نہیں دے گا۔ اس لئے اس کے فیصلے سے الجھن کو سلجھانے میں مدد ملتی ہے۔
ز کامیاب شادی سے میاں بیوی کا اسٹریس لیول کم ہوتا ہے۔
ز اکیلا شخص جب گھنٹوں کسی چیز یا کام میں الجھا رہتا ہے تو اس کا ڈپریشن کا شکار ہونا عام بات ہے مگر کامیاب شادی شدہ جوڑے کے ساتھ ایسا بالکل نہیں ہوتا ہے۔
ز اس کی خوشی نہ صرف اس کے چہرے، رویہ، بات چیت کرنے کے طریقے وغیرہ سے جھلکتی ہے، بلکہ وہ اس کی کارکردگی میں بھی نظر آتا ہے۔
ز جب تناؤ نہ ہو تو من مطمئن رہتا ہے اور کام کرنا بوجھ نہیں محسوس ہوتا۔ پھر چاہے وہ گھر کا کام ہو یا دفتر کا، انسان دل لگا کر کام کرتا ہے۔
ز کام کے سبب تھکان ہونے پر شریک حیات سے چند لمحات بات کرکے سکون ملتا ہے۔
ز گھر کا ٹینشن فری ماحول میاں بیوی کو دکھی اور چڑچڑا ہونے سے بچاتا ہے۔
ز جہاں میاں بیوی دونوں ملازمت پیشہ ہوتے ہیں۔ وہاں ایک پارٹنر کے بیمار ہونے یا نوکری چھوٹ جانے پر بھی فکر نہیں ہوتی۔ پارٹنر کا اموشنل سپورٹ بھی مسلسل ملتا رہتا ہے جس سے اعتماد میں کمی نہیں آتی جو ساتھی کام کر رہا ہے اس کی تنخواہ سے گھر چلتا رہتا ہے۔
ز ایک سروے کے مطابق، جن مردوں کی شادی شدہ زندگی کامیاب ہوتی ہے۔ وہ اپنے ورک پلیس میں بھی کام ہوتے ہیں۔ وہ نہ تو زیادہ چھٹیاں لیتے ہیں اور نہ ہی دفتر دیر سے پہنچتے ہیں۔
ز کامیاب شادی شدہ جوڑے کی ذہنی صحت اچھی ہوتی ہے۔
ز گھر میں اگر تناؤ نہیں رہتا تو باہر جاکر کچھ کرنے میں جھنجھلاہٹ محسوس نہیں ہوتی ہے۔ شوہر اور بیوی دونوں کی قابلیت ہر ایک کے سامنے کھل کر سامنے آ جاتی ہے۔
ز جن خواتین کی شادی شدہ زندگی کامیاب ہوتی ہے۔ وہ کھلے من اور سوچ کے ساتھ کام کر پاتی ہیں۔ جس سے ترقی کرنے کے مواقع مسلسل انہیں ملتے رہتے ہیں۔
ز کامیاب شادی شدہ جوڑے کا سب سے بڑا ذہنی فائدہ ہوتا ہے کہ اس کے سبب دونوں ہشاش بشاش رہتے ہیں۔
ز اگر شریک حیات سمجھدار ہو تو زندگی بہت آسان ہو جاتی ہے۔ کوئی بھی مسئلہ پیدا ہونے پر دونوں مل کر اس مسئلے کا حال تلاش کر لیتے ہیں۔
ز خوشحال شادی شدہ جوڑے اپنے رویے اور مسکان سے سب کا دل جیت لیتے ہیں اور تعریف کے حقدار ہو جاتے ہیں

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK