Inquilab Logo

سوزوکی ایکسس ۱۲۵؍نئے بی ایس ۶؍میں لانچ

Updated: February 15, 2020, 9:59 AM IST | New Delhi

سوزوکی موٹرسائیکل نے ہندوستانی بازار میں اپنے مشہور اسکوٹر ایکسس ۱۲۵؍کا بی ایس ۶؍انجن والا ورژن لانچ کیا ہے۔

سوزوکی ایکسس ۱۲۵۔ تصویر: آئی این این
سوزوکی ایکسس ۱۲۵۔ تصویر: آئی این این

نئی دہلی:سوزوکی موٹرسائیکل نے ہندوستانی بازار میں اپنے مشہور اسکوٹر ایکسس ۱۲۵؍کا بی ایس ۶؍انجن والا ورژن لانچ کیا ہے۔ اس کی ابتدائی ایکس شو روم قیمت ۶۴؍ہزار ۸۰۰؍روپے ہے۔ کمپنی نے اسے ڈرم اور ڈسک بریک والے ۵؍ویرینٹ میں لانچ کیا ہے۔واضح رہے کہ اپریل ۲۰۲۰ء سے نافذ ہورہے نئے ضوابط میں گاڑیوں میں بی ایس ۶؍انجن ہونا لازمی ہے۔ لانچ ایوینٹ پر سوزوکی موٹرسائیکل انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر کوئی چیرا ہیرا نے کہا ہم سوزوکی موٹرسائیکل کو نئی  بلندی پر لے کر جارہے ہیں۔اب سوزوکی ایکسس ۱۲۵؍ میں نیا بی ایس ۶؍انجن ملے گا۔ کمپنی کی ترقی میں ایکسس کا بڑاہاتھ رہا ہے۔اس کے لئے ہم اپنے گاہکوں کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ ہم آگے بھی گاہکوں کی ضرورت کے حساب سے تبدیلی کرتے رہیں گے۔ اس میں نیا ۱۲۵؍سی سی کا بی ایس ۶؍انجن ہے جو ۶۷۵۰؍آر پی ایم پر ۸ء۷؍ایچ پی کا پاور اور ۵۵۰۰؍آر پی ایم پر ۱۰؍این ایم ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کا پاور بی ایس ۴؍انجن کے براہر ہے۔اسکوٹر میں ایکسٹرنل فیول فلنگ، ایل ای ڈی ہیڈ لائٹ اور اسپیڈومیٹر پر ایکو لائٹ دی ہے۔ اس کے ڈجیٹل اسکرین پر وولٹیج ڈسپلے میٹر ملے گا جو بیٹری لائف کے بارے میں بتائے گا۔ اسے پرل سوزوکی ڈیپ بلیو،پرل میراج وہائٹ، گلاس اسپارکل بلیک، میٹیلک میٹ،پلیٹینم سلور اور میٹیلک میٹ فائبروئن گرے رنگوں میں خریدا جاسکتاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK