• Mon, 19 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناسا چاند کی پرواز سے قبل اپنا طاقتور ترین راکٹ متعارف کرائے گا

Updated: January 18, 2026, 10:06 PM IST | Washington

ناسا نے اعلان کیا ہے کہ ۵۰؍ سال سے زائد عرصےمیں پہلی بار چاند کی پرواز سے قبل اپنا طاقتور ترین راکٹ متعارف کرائےگا، آرٹیمس ٹو مشن چاند پر اترے بغیر۴؍ خلابازوں کو چاند کے گرد بھیجے گا، جو مستقبل میں چاند پر واپسی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ناسا سنیچر کو اپنا اب تک کا طاقتور ترین راکٹ متعارف کرانے جا رہا ہے، اس مشن سے قبل جو۵۰؍ سال سے زائد عرصے میں پہلی بار خلابازوں کو چاند کے گرد لے جا کر واپس لائے گا۔۳۲۲؍ فٹ (۹۸ ؍میٹر) لمبا اسپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) راکٹ، جس پر اورین کیپسول نصب ہے، ، اس انسان بردار چاند مشن سے قبل کینیڈی اسپیس سینٹر میں گاڑیوں کے اسمبلی بلڈنگ سے لانچ پیڈ تک۴؍ میل (۶؍ کلومیٹر) کا آہستہ سفر شروع کرے گا۔

یہ بھی پڑھئئے: کام کے مقامات پر اے آئی کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، لیکن کمپنیاں تربیت میں پیچھے

آرٹیمس ٹو مشن کے فلوریڈا میں واقع ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے۶؍ فروری کو لانچ ہونے کا منصوبہ ہے، جو اپنے عملے کو چاند کے گرد ۶۸۵۰۰۰؍میل کا سفر طے کروانے کے بعد تقریباً۱۰؍ دن بعد بحر الکاہل میں اسپلش ڈاؤن کے ساتھ واپس آئے گا۔یہ مشن ناسا کے اسپیس لانچ سسٹم راکٹ کی دوسری ٹیسٹ فلائنگ ہوگی اور خلابازوں کو لے کر جانے والی پہلی ہو گی۔چار رکنی عملہ اورین کیپسول میں رہے گا، جہاں وہ لائف سپورٹ اور مواصلاتی نظاموں کا تجربہ کریں گے اور ڈاکنگ مانورز  کی مشق کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: افریقہ کے کئی ممالک میں سیلاب، متعدد ہلاک

واضح رہے کہ یہ مشن ناسا کے خلابازوں ریڈ وائزمین، وکٹر گلور اور کرسٹینا کاک کے لیے خلا میں دوسرا سفر ثابت ہوگا، جبکہ کینیڈین خلاباز جیریمی ہینسن پہلی بار پرواز کریں گے۔کاک پہلی خاتون اور گلور رنگت والے پہلے شخص بننے جا رہے ہیں جو کم زمینی مدار سے باہر سفر کریں گے۔عملہ نہ تو چاند پر اترے گا اور نہ ہی چاند کے مدار میں داخل ہوگا، لیکن وہ۱۹۷۲ء کے اپالو۱۷؍ کے بعد چاند کے گرد پرواز کرنے والے پہلے انسان بن جائیں گے۔یہ مشن ۲۰۲۲ء میں کیے گئے بغیر عملہ کے تجربے کے بعد آ رہا ہے اور اسے آرٹیمس سوم کی طرف ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، جس کا مقصد اگلے سال ہی خلابازوں کو چاند کے جنوبی قطب کے قریب اتارنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK