• Mon, 19 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورون دھون کی حمایت میں اترے سنیل شیٹی، ٹرولرز کو دیا زبردست جواب

Updated: January 18, 2026, 10:07 PM IST | Mumbai

فلم’’ بارڈر ‘‘ کے گانوں اور ٹریلر کے تعلق سے ورون دھون کو کافی ٹرول کیا جا رہا ہے۔ اسی درمیان سنیل شیٹی ان کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے ٹرولز کو سخت جواب دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ فلم میں ورون شاندار کام کرتے نظر آئیں گے۔

Sunil And Varun.Photo:INN
ورون دھون اور سنیل شیٹی۔ تصویر:آئی این این

سنی دیول اور ورون دھون کی فلم ’’بارڈر ۲‘‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کے ٹیزر کے بعد ٹریلر نے بھی دھوم مچا دی ہے اور ناظرین کی جانب سے اسے زبردست محبت مل رہی ہے۔ تاہم، اداکار ورون دھون کو ٹریلر اور گانوں میں ان کے ایکسپریشنزکے تعلق سے کافی ٹرول کیا جا رہا ہے اور ان پر کئی میمز بھی بن رہے  ہیں۔ اس پر مشہور اداکار سنیل شیٹی نے ناراضگی ظاہر کی ہے اور ورون کو ایک بہترین اداکار بتاتے ہوئے ان کا بھرپور سپورٹ کیا ہے۔
فلم ’’بارڈر۲‘‘ میں سنی دیول اور ورون دھون کے علاوہ سنیل شیٹی کے بیٹے اہان شیٹی اور دلجیت دوسانجھ بھی مرکزی کرداروں میں ہیں۔ سنیل شیٹی خود بھی فلم ’’بارڈر‘‘ کا حصہ رہ چکے ہیں۔ فلم کے اگلے حصے کی ریلیز سے کچھ دن پہلے سنیل شیٹی نے فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ورون دھون کو ٹرول کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب فلم سنیما گھروں میں آئے گی تو ورون دھون کمال کر دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:عامر خان نے بتایا فٹنیس کا راز: غذا اور ۸؍ گھنٹے کی نیند سب سے ضروری

ورون کو سنیل نے بتایا شاندار اداکار 
ایک انٹرویو میں سنیل شیٹی نے کہا’’ کیا کسی نے فلم دیکھی ہے؟ ابھی تک کسی نے پوری فلم نہیں دیکھی، ہم نے صرف کچھ جھلکیاں دیکھی ہیں۔ ورون دھون فلم میں کمال کرنے والے ہیں، وہ ایک بہترین اداکار ہیں۔ لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ورون اپنا کردار نہیں نبھا رہے بلکہ ایک معزز افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جس نے ہمارے ملک کے لیے اپنی جان داؤ پر لگا دی۔ اس لیے ایسی باتوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کسی کو برا کہنا اور نیچا دکھانا بہت آسان ہوتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلین اوپن: ترکی کی زینب سونمیز کا تاریخی کارنامہ

سنیل نے مزید کہا کہ ’’ہم ہمیشہ چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے خوش رہیں  اور میں یہاں کامیابی کی بات نہیں کر رہا۔ مجھے انڈسٹری میں ناکامی سے ڈر لگتا ہے، کامیابی سے نہیں۔ دوسری فیلڈز میں جب آپ گرتے ہیں تو دوبارہ اٹھ کر آگے بڑھ جاتے ہیں، لیکن یہاں جب آپ گرتے ہیں تو پوری دنیا آپ کو دیکھتی ہے اور آپ کو یہ احساس دلاتی ہے کہ آپ کچھ بھی نہیں ہیں۔ لوگوں کو لگتا ہے کہ ہندی فلم انڈسٹری کے اداکار ان پڑھ ہوتے ہیں، انہیں کچھ نہیں آتا، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم بہت کچھ جانتے ہیں اور ہم سمجھدار ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK