Inquilab Logo Happiest Places to Work

پریشر کوٗکر میں خرابی آجانے پر یہ تدابیر اپنائیے

Updated: June 10, 2026, 3:11 PM IST | Mumbai

ہمارے باورچی خانہ میں پریشر کوٗکر ضرور نظر آئے گا۔ خواتین نے بڑی تعداد اس کا استعمال کرتی ہے کیونکہ اس سے نہ صرف وقت بچتا ہے بلکہ کھانا بھی جلدی اور اچھی طرح تیار ہوتا ہے۔

If a pressure cooker malfunctions, it should be repaired immediately. Photo: INN
پریشر کوٗکر میں خرابی پیدا ہونے پر اس کی فوراً مرمت کروانی چاہئے۔ تصویر: آئی این این

ہمارے باورچی خانہ میں پریشر کوٗکر ضرور نظر آئے گا۔ خواتین نے بڑی تعداد اس کا استعمال کرتی ہے کیونکہ اس سے نہ صرف وقت بچتا ہے بلکہ کھانا بھی جلدی اور اچھی طرح تیار ہوتا ہے۔ تاہم، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کوٗکر پرانا ہو جاتے ہیں اور ان میں مختلف خرابیاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ ان میں یہ دو مسائل عام ہوتے ہیں، ایک کوٗکر سے پانی باہر آنا اور دوسرا ڈھکن کی خرابی۔

ان مسائل کی وجہ سے نہ صرف کھانا صحیح طرح نہیں پکتا بلکہ باورچی خانے میں بھی گندگی پھیلتی ہے۔ اگرچہ بہتر یہ ہے کہ پریشر کوٗکر کو فوراً مرمت کروا لیا جائے یا نیا خرید لیا جائے، لیکن فوری طور پر ان چھوٹی خرابیوں سے نمٹنے کے لئے چند آسان اور مؤثر نسخے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں:

جب پانی اُبل کر باہر نکلنے لگے

یہ مسئلہ بھی اکثر پریشر کوٗکر میں سامنے آتا ہے، خاص طور پر جب ربڑ میں کچھ خرابی آ جاتی ہے۔ پانی اُبلنے کے دوران کوٗکر کے کناروں سے بہہ کر چولہے کو گندا کر دیتا ہے۔ ایسی صورت میں کسی بھی تیل مثلاً سرسوں یا کھانے کے تیل کی ہلکی تہہ کوٗکر کے ڈھکن کے کناروں پر لگا دیں۔ تیل کی وجہ سے پانی پھسل کر نیچے گر جائے گا اور باہر بہنے سے بچ جائیگا۔ ساتھ کوٗکر گندہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: اچھے تعلقات قائم رکھنا ہمسائیگی کا حق ادا کرنے کا اہم ذریعہ

جب کوٗکر کا ڈھکن صحیح سے بند نہ ہو

اگر پریشر کوٗکر پرانا ہو جائے تو اس کا ڈھکن اکثر صحیح سے بند نہیں ہوتا۔ اس وجہ سے پریشر نہیں بنتا اور سیٹی بھی نہیں بجتی، نتیجتاً کھانا صحیح نہیں پکتا۔ ایسی صورت میں آٹے کا ایک تازہ پیڑا بنائیں اور اسے ہاتھوں سے لمبا کرکے کوٗکر کے کنارے پر چپکا دیں، پھر ڈھکن بند کر دیں۔ آٹا گرفت کو مضبوط بنا دیتا ہے اور ہوا کے اخراج کو روکتا ہے۔ اس طریقے سے کوٗکر کا ڈھکن صحیح طور پر بند ہو جاتا ہے اور پریشر بھی بننے لگتا ہے۔

محتاط رہیں

پریشر کوٗکر کی یہ دو عام خرابیاں معمولی گھریلو تدابیر سے وقتی طور پر آسانی فراہم کرسکتی ہیں لیکن یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ ٹپس صرف عارضی حل ہیں۔ بہتر یہی ہے کہ جیسے ہی ممکن ہو فوری طور پر کوٗکر کو کسی مستند کاریگر سے مرمت کروا لیا جائے یا نیا کوٗکر خرید لیا جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے محفوظ رہا جائے اور کھانا بھی آسانی سے بنا کسی الجھن کے جلدی تیار کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK