Inquilab Logo

انفنکس کا نیا فون نوٹ۱۱؍ ایس لانچ، یہ طاقتور بیٹری سے لیس فون ہے

Updated: November 10, 2021, 1:04 PM IST | Agency | Mumbai

انفنکس نے طاقتور بیٹری اور فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس نیا اسمارٹ فون نوٹ۱۱؍ ایس متعارف کرا دیا ہے۔ خیال رہے کہ انفینکس نے حال ہی میں نوٹ۱۱؍اور۱۱؍ پرو متعارف کرائے تھے اور اب اس سیریز میں نئے فون کا اضافہ ہوا ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 انفنکس نے طاقتور بیٹری اور فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس نیا اسمارٹ فون نوٹ۱۱؍ ایس متعارف کرا دیا ہے۔  خیال رہے کہ انفینکس نے حال ہی میں نوٹ۱۱؍اور۱۱؍ پرو متعارف کرائے تھے اور اب اس سیریز میں نئے فون کا اضافہ ہوا ہے۔ اس فون کے حوالے سے لیکس اکتوبر میں سامنے آئی تھی مگر اس وقت نام معلوم نہیں ہوسکا تھا مگر اب اس فون کو تھائی لینڈ میں متعارف کرا دیا ہے۔ اس مڈ رینج اسمارٹ فون میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی۹۶؍پروسیسر دیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج صارفین کو دستیاب ہوگی جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔  انفنکس۱۱؍ ایس میں۶ء۹۵؍ انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور۱۲۰؍ ہرٹز ریفریش سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔ فون میں۱۸۰؍ ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ سپورٹ بھی موجود ہے۔ ڈیوائس میں اینڈرائیڈ۱۱؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے اپنے انٹرفیس ایکس او ایس سے کیا گیا ہے۔ انفینکس۱۱؍ ایس میں ڈوئل سم سپورٹ، ہیڈ فون جیک اور یو ایس بی سی پورٹ جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔ فون کی خاص بات اس کی۵؍ہزار  ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جس کے ساتھ۳۳؍ واٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کے بیک پر۳؍ کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا۵۰؍ میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ ایفیکٹ اور۲؍ میگا پکسل میکرو شاٹس کیمرے دیئے گئے ہیں۔ فون کے فرنٹ پر۱۶؍ میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK