Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی ایس سی اِن پیرا میڈیکل ٹیکنالوجی کے کورسیز میں داخلوں کا وقت آگیا ہے

Updated: November 23, 2023, 9:47 AM IST | Aamir Ansari | Mumbai

گرانٹ میڈیکل کالج -جےجے ہاسپٹل اور کے ای ایم ہاسپٹل سیٹھ جی ایس میڈیکل کالج پریل کی ویب سائٹ سے نوٹیفیکیشن جاری ، داخلہ فارم پُرکرنے کی آخری تاریخ ۲۹؍ نومبر ۲۰۲۳ء

BSc in Paramedical Technology
بی ایس سی اِن پیرا میڈیکل ٹیکنالوجی

    بی ایس سی ان پیرا میڈیکل ٹیکنالوجی کورس جس کے نوٹیفیکیشن کا انتظار کئی طلبہ کر رہے تھے بالآخر تین روز قبل گرانٹ میڈیکل کالج اور سیٹھ جی ایس میڈیکل کالج کے ای ایم پریل  کے ذریعے جاری کر دیا گیا ۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج، نیز کے ای ایم ہاسپٹل کی ویب سائٹ پر اس کا تفصیلی نوٹیفیکیشن اور بروشر اور داخلہ فارم شائع کر دیا گیا ہے۔     فارم فیس  ۸۰۰ روپے ہے۔دونوں کالج کے داخلہ کا طریقہ کار علاحدہ ہے اسلئے طلبہ دونوں کالج کی ویب سائٹ پر دیکھیں۔  
بی ایس سی  ان پیرامیڈیکل ٹیکنالوجی کورس کی تفصیلات 
-کورس کا افیلیشن:  مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس ، ناسک
-کورس کی میعاد: ۴ ؍سال (۳؍ سال کورس ، ایک سال انٹرن شِپ) -اہلیت:         بارہویں سائنس یا اس کے مساوی’ PCB ‘مضامین کے ساتھ  کامیاب۔ فزکس ، کیمسٹری اور بایولوجی  ان تین مضامین میں کل ۵۰ ؍فیصدمارکس      ۔ ریزرو کیٹگری کیلئے ۴۰؍ فیصد مارکس 
-کورس کی فیس(گورنمنٹ/کارپوریشن میڈیکل اداروں میں) تقریباً  سالانہ۵۸؍ ہزار روپے ۔سیٹھ جی ایس کالج میں ۶۷ ؍ہزار سالانہ 
-داخلہ کیلئے  شرائط : دسویں اور با رہویں  مہا راشٹر سے کامیاب، مہاراشٹرکا ڈومیسائل
-عمر کی اہلیت : ۳۱؍ دسمبر ۲۰۰۵ء سے قبل پیدائش تاریخ ہونا ضروری ۔ 
کورسیس کے نام : 
nبی پی ایم ٹی (لیبارٹری ٹیکنیشین):  ۶۰؍ نشستیں
nبی پی ایم ٹی (ریڈیوگرافک ٹیکنیشین): ۱۵؍ نشستیں
nبی پی ایم ٹی (ریڈیوتھیراپی ٹیکنیشین):  ۵؍نشستیں
nبی پی ایم ٹی (کارڈیولوجی ٹیکنیشین):  ۵؍نشستیں 
nبی پی ایم ٹی (نیورولوجی ٹیکنیشین):  ۵  نشستیں،  
nبی پی ایم ٹی (بلڈ ٹرانس فیوجن ٹیکنیشین):  ۱۰؍ نشستیں
n بی پی ایم ٹی (آپٹومیٹری ٹیکنیشین):۱۰؍ نشستیں
nبی پی ایم ٹی (آپریشن تھیٹر ٹیکنیشین):  ۱۰؍ نشستیں 
n بی پی ایم ٹی (اینڈرواسکوپی ٹیکنیشین):  ۵ ؍نشستیں
n بی پی ایم ٹی (کمیونیٹی میڈیسن ٹیکنیشین): ۵ ؍نشستیں
nبی پی ایم ٹی (فارینسک سائنس):  ۵؍نشستیں   
nبی پی ایم ٹی (پرفیوزن ٹیکنیشین):  ۵؍ نشستیں
n بی پی ایم ٹی ( ایمرجنسی میڈیسن  ٹیکنیشین) :  ۵ ؍ نشستیں
 ان ۱۳؍ کورسیز کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہے۔  مختلف گورنمنٹ میڈیکل کالجز میںکالج کے لحاظ سے نشستوں کی تقسیم کی تفصیلات بھی ہر کالج کی ویب سائٹ  سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اَیڈیڈ کالجز میں کل مہاراشٹر میں ۲۵ ؍کالجز میں نشستیں ہیں۔داخلہ کالج کی سطح پر ہوگا ۔ اسلئے طلبہ درج ذیل کالجز سے انفرادی طور پر داخلہ فارم اور دیگر تفصیلات حاصل کریں۔ ممبئی کے نائر ہاسپٹل  اور کے ای ایم میں یہ کورسیز موجود ہیں ، سر جے جے گرانٹ میڈیکل کالج میں آن لائن فارم پُر کرنےکا  نظم ہوتاہے۔
چند گورنمنٹ کالجز کے نام
n گرا نٹ میڈیکل کا لج بائیکلہ، ممبئی
nسیٹھ جی ایس  میڈیکل کا لج  پریل ممبئی   
nلوک مانیہ تلک میونسپل  میڈیکل کا لج  سائن ممبئی
nٹی این میڈیکل کالج ممبئی سینٹرل ممبئی
nبی جے گورنمنٹ  میڈیکل کا لج  پونے 
nڈاکٹر وی ایم  گورنمنٹ  میڈیکل کا لج سو لا پور
n گورنمنٹ  میڈیکل کا لج میرج سانگلی       nشری بھائو صاحب ہیرے  گورنمنٹ  میڈیکل کا لج دھولیہ
nراجرشی چھترپتی شاہو مہاراج  گورنمنٹ  میڈیکل کا لج کولہا پور 
n گورنمنٹ  میڈیکل کا لج نا گپور
nاندرا گاندھی  گورنمنٹ  میڈیکل کا  لج نا گپور    nشری وسنت رائو نائک  گورنمنٹ  میڈیکل کا لج ایوت محل
n گورنمنٹ  میڈیکل کا لج آکو لہ  
n گورنمنٹ  میڈیکل کا لج اورنگ آباد
nڈاکٹر شنکر رائو چو ہان  گورنمنٹ  میڈیکل کا لج ناندیڑ   n گورنمنٹ  میڈیکل کا لج لاتور
nسوامی راما نند تیرتھ رورل  گورنمنٹ  میڈیکل کا لج امبے جو گائی بیڑ 
n آرمڈ فورسیز میڈیکل لالج پونے
nبی کے ایل  والوالکر رورل میڈیکل کالج ، سواردا ، رتنا گری  
nڈاکٹر وسنت رائو پوار میڈیکل کالج ناسک
nڈاکٹر الہاس پاٹل میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل جلگائو ں
کالج میں داخلہ کے بعد اقلیتی کمیونیٹی کے طلبا کو پوسٹ میٹرک اسکالرشپ مل سکتی ہے جس کے تحت ۲۵؍ ہزار روپے مل سکتے ہیں۔مہاراشٹر کا ڈومیسائل ضروری ہے۔
 جن طلبہ و طالبات کو اِن پیرامیڈیکل کورسیز میں داخلہ لینا ہے وہ سر جے جے کالج کی آفیشیل ویب سائٹ پر جائیں: https://ggmcjjh.com/  
 سیٹھ جی ایس میڈیکل میں داخلہ فارم حاصل کرنے کے لیے لاگ آن کریں ۔www.kem.edu
 باقی کالجز میں داخلہ انفرادی طور سے کالج لیول پر ہوتا ہے۔جس کا نو ٹیفیکیشن کالج لیول پر ہی دستیاب ہے۔اسلئے طلبہ ان کالجز سے رابطہ میں رہیں۔(کورسیزکی تفصیلات آگے ملاحظہ کریں) 
بیچلرآف پیرا میڈیکل ٹیکنالوجی کے
کون کون سے کورسیزہیں؟
n  لیباریٹری ٹیکنیشین  nریڈیو گرافی ٹیکنیشین
n ریڈیوتھیراپی ٹیکنیشین   n کارڈیولوجی ٹیکنیشین 
n نیورولوجی ٹیکنیشن   n بَلڈٹرانس فیوجن ٹیکنیشین 
n آپٹومیٹری ٹیکنیشین   n پلاسٹر ٹیکنیشین
n انیستھیزیا ٹیکنیشین   n آپریشن تھیٹر ٹیکنیشین 
n سائٹو ٹیکنیشین   n ہسٹو پیتھالوجی ٹیکنیشین
n ٹرانس فیوجن میڈیسن ٹیکنیشین 
n کلینکل سائیکولوجسٹ  nاینڈواسکوپی ٹیکنیشین
n کمیونیٹی میڈیسن   n فارینسک سائنس ٹیکنیشین
n پرفیوشنِسٹ۔ یہ کورسیز پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں بھی موجود ہیں ، نیز کچھ نجی اداروں میں یہ کورسیز بی ووک کورسیز کے نام سے موجود ہیں۔

education Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK