Inquilab Logo

کارمیں ڈرائیور اورمسافرکی سلامتی کا خیالا رکھنے والے یہ ۴؍ بہترین وارننگ فیچرس

Updated: January 02, 2021, 2:00 PM IST | Vinit Singh

آج کل کاریں بنانےو الی بیشتر کمپنیاں اپنے گاہکوں کی سلامتی کا خاص خیال رکھ رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پہلے کے مقابلے اب کاروں میں سیفٹی فیچرس زیادہ دئیے جاتے ہیں ۔ یہ سیفٹی فیچرس نہ صرف کار سواروں کو حادثہ کے وقت محفوظ رکھتے ہیں بلکہ کسی قسم کی گڑبڑی یا نقص کی صورت میںبروقت انتباہ بھی دیتے ہیں۔

Car
کارڈرائیور یا مسافر جب تک سیٹ بیلٹ نہیں لگالیتا تب تک سیٹ بیلٹ الارم بجتا رہتا ہے

آج کل کاریں بنانےو الی بیشتر کمپنیاں اپنے گاہکوں کی سلامتی کا خاص خیال رکھ رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پہلے کے مقابلے اب کاروں میں سیفٹی فیچرس زیادہ دئیے جاتے ہیں ۔ یہ سیفٹی فیچرس نہ صرف کار سواروں کو حادثہ کے وقت محفوظ رکھتے ہیں بلکہ کسی قسم کی گڑبڑی یا نقص کی صورت میں بروقت انتباہ بھی دیتے ہیں۔ بہت سی کاروں میں یہ فیچرس اسٹینڈرڈ طور پر دئیے جاتے ہیں وہیں کئی کاروں کے ٹاپ ماڈلز میں انہیں شامل کیا گیا ہے۔ آپ کی کار میں اگر یہ سیفٹی فیچرس ہیں تو آپ کسی عام کار سے کہیں زیادہ محفوظ رہتے ہیں ۔ آئیے جانتے ہیں ایسے ۴؍ سیفٹی فیچرس کےبارے میں جواگر آپ کی کارمیں موجود ہیں تو بڑی ہی اچھی بات ہے۔
(۱) سیٹ بیلٹ الارم
 آٹو موبائل کمپنیاں اب لازمی طور سے اس وارننگ فیچر کو اپنی کاروں میں شامل کرچکی ہیں ۔ دراصل یہ اس وقت بڑے کام آتا ہے جب ڈرائیور یا فرنٹ سیٹ پر بیٹھے مسافر نے اپنی سیٹ بیلٹ نہ لگائی ہو۔ ایسی صورت میں ایک الارم متحرک ہوجاتا ہے اور اور تب تک بجتا رہتا ہے جب تک آپ سیٹ بیلٹ نہ لگالیں۔ یہ فیچر بڑا کارآمد ہے کیونکہ سیٹ بیلٹ نہ لگانے کی وجہ سے جب کبھی حادثہ ہوتا ہے تو سیٹ بیلٹ نہ لگانے والے مسافر کو زیادہ چوٹیں آتی ہیں۔ اس لحاظ سے دیکھیں تو سیٹ ریمائنڈر فیچر بڑے کام کی چیز ہے۔
(۲) ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم
 ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (ٹی پی ایس) سب سے ہائی ٹیکنالوجی فیچر ہے۔ یہ کار کی حفاظت کرنے کا کام بخوبی کرتاہے۔ اگر آپ اپنی کار کو تیزر فتاری سے چلاتے ہیں اور اچانک سے ٹائر پھٹ جائے تو اس سے کار کا توازن بری طرح بگڑتا ہے اور کار پلٹ بھی سکتی ہے۔ یا پھر اس دوران کار بے قابو ہوکر سڑک پر چل رہی دوسری سواریوں سے ٹکراجائے۔ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ کئی بار ٹائر میں پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ کچھ دور چلتے ہی کار کا ٹائر پنکچر ہوجاتا ہے۔ ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے ٹی پی ایس بڑے کام آتا ہے۔ یہ سسٹم آپ کی کار کے چاروں ٹائروں میں ہوا کے دباؤ پر نظر رکھتا ہے اور ان کے ایئر پریشر، ٹمپریچر کے بارے میں آپ کو آگاہ کرتا ہے۔ اگر ٹائر میں کسی طرح کی گڑبڑی نظر آتی ہے تو یہ سسٹم اس خرابی کی معلومات فوراً موٹر سوار کو دیتا ہے جس سے کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جاسکتا ہے۔ یہ بے حد ہی ایڈوانس سسٹم ہے ۔
(۳) ڈور لاک آلارم
 کسی بھی کار کا دروازہ اگر صحیح طرح سے بند نہ ہو تو اس سے آپ کے یا پھر مسافر کے کار سے باہر گرنے کا خطرہ رہتا ہے۔ ایسے میں ڈور لاک الارم بڑے کام کی چیزثابت ہوتا ہے۔ یہ سسٹم کار کے کسی بھی دروازے کے ٹھیک ڈھنگ سے بند نہ ہونےپر الارم بجاتا ہے اور تب تک بجتار ہتا ہے جب تک دروازہ بند نہ کردیا جائے۔
(۴) اسپیڈ  الرٹ سسٹم
 کار میں اسپیڈ الرٹ سسٹم اس وقت متحرک ہوتا ہے جب آپ طے شدہ رفتار کی حد کو پار کرجاتے ہیں۔ ایسے میں ایک الارم بجنے لگتا ہے اور آپ کو باخبر کرتاہے کہ کار کی رفتار کم کرلی جائے۔ یہ فیچر نہ صرف آپ کو ڈرائیونگ کے دوران حد سے بڑھنے سے روکتا ہے بلکہ گاڑی میں سوار دیگر افراد کی سلامتی کے لئے بھی اہم کرتا ہے ۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK