• Sat, 14 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بڑی تعداد میں قرآن کریم کے نسخے اوردینی کتب کی تقسیم

Updated: February 14, 2026, 3:17 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Govandi

دیونار قبرستان ٹرسٹ اورگرین اسٹار ٹرسٹ کے اشتراک سے تقسیم کیا گیا۔ سیکڑوں لوگوں نے استفادہ کیا۔

A large number of people can be seen gathering to obtain copies of the Holy Quran and religious books. Photo: INN
قرآن کریم کے نسخوں اور دینی کتب حاصل کرنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

حسب ِ اعلان جمعہ کی نماز کے بعد دیونار قبرستان ٹرسٹ اورگرین اسٹار ٹرسٹ کےاشتراک سے دیونار قبرستا ن کے لئے الاٹ کئے گئے قبرستان کے نئے پلاٹ پر عوام الناس میں قرآن کریم کے نسخے اوردینی کتابیں بعد نمازِ جمعہ تقسیم کی گئیں۔ 
تقسیم کردہ کتابوں میں مختلف علماء کے قرآن حکیم کے تراجم والے نسخے، مختلف زبانوں اردو، ہندی، مراٹھی اور انگریزی زبانوں میں قرآن کریم کے ترجمے والے نسخے، حافظی قرآن(اس میں حفظ کرنے والوں کو سہولت ہوتی ہے اورصفحہ کی ترتیب دیگر نسخوں سے مختلف ہوتی ہے، ہرصفحہ آیت پرختم ہوتا ہے )، مختلف زبانوں میں صحیح بخاری شریف کے نسخے، بہشتی زیور، فضائل اعمال، بہار شریعت، معارف القرآن، سیرت نبویؐ پر اور احادیث مبارکہ پر مشتمل مختلف کتب، منتخب احادیث، پنج سورہ، سورہ یٰسین، سورہ ملک، مدنی پنچ سورہ، پاروں کی پیٹیاں ، پانچ منٹ کا مدرسہ، تعلیم القرآن اور دیگر دینی کتابیں مفت تقسیم کی گئیں۔ اس کی خاص بات یہ تھی کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے استفادہ کیا اور کتابیں اور قرآن کریم کے نسخے لے گئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ممبئی میں ملک کے پہلے کلائمیٹ ویک کے انعقادکی تیاری

تقسیم کیلئے لائے گئے کتابوں کے ذخیرے کا اندازہ اس سے بآسانی کیاجاسکتا ہے کہ ان کو تین بڑے ٹیمپو میں لایا گیاتھا۔ 
دیونار قبرستان کے ٹرسٹی عبدالرحمٰن عرف منّا نے بتایاکہ کتابیں لینے کےلئے توقع سے کہیں زیادہ لوگ آئے اوراپنی ضرورت اورپسند کے مطابق مختلف دینی کتب اورتراجم والے قرآن کریم کے نسخے لے گئے۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ حسبِ اعلان سنیچر (آج) اوراتوار(کل) دیونار قبرستان میں بوسیدہ اوراق، دینی کتابیں اور قرآن کریم کے پرانے نسخے جو پھٹ گئے ہیں یا زیادہ پرانے ہوگئے ہیں، جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس کے لئے دونوں دن صبح۱۱؍ بجے سے شام ۵؍ بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK