Inquilab Logo

کم ایندھن میں  زیادہ فاصلہ طے کرنے والی کفایتی ۵؍ موٹر سائیکلیں یہ ہیں

Updated: October 17, 2020, 3:30 AM IST | Mumbai

ٹی وی ایس، ہونڈا،بجاج،ہیرواور یاماہا کی ان موٹر سائیکلیں قیمتوں  کے معاملے میں بھی ’بجٹ بائیک‘ ہیں اوربہترین کارکردگی کے ساتھ روزمرہ کے استعمال کیلئےبھی بہتر ہیں ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ہرسال دیوالی کے ایام میں خریداری کا رجحان تیز ہوجاتا ہے ۔ آٹوموبائل بازار میں  بھی گہماگہمی بڑھ جاتی ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے آٹو موبائل کمپنیاں  اپنی بائیک اور کاروں  پر خصوصی رعایت بھی دیتی ہیں  اور نئی گاڑیاں  بھی لانچ کرتی ہیں ۔ اگر آپ بھی نئی موٹر سائیکل خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں اورکمپنیوں  کی جانب سے دی جانے والی رعایت کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں  تو ہم اس مضمون میں  ایسی ۵؍ موٹر سائیکلوں  کا ذکر کررہے ہیں جو قیمت اور کارکردگی کے لحاظ سے بجٹ موٹر سائیکل ثابت ہوسکتی ہے۔ وہ صاحبان جو کم ایندھن میں زیادہ فاصلہ طے کرنے والی موٹر سائیکلوں  کی تلاش میں ہیں ان کے لئے یہ مضمون فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے۔ مارکیٹ میں  کئی سارے متبادل موجود ہیں اسلئے موٹر سائیکل خریدار کیلئے فیصلہ کرپانا آسان نہیں ہوتا ہے ۔ بازار میں ایسی کئی موٹر سائیکل ساز کمپنیاں  موجود ہیں جو بہترین مائیلیج دینے والی موٹر سائیکلوں  کا دعویٰ کرتے ہیں ۔ اسی کے پیش نظر ہم کم پیٹرول میں زیادہ فاصلہ طے کرنے والی موٹر سائیکلوں کا سرسری جائزہ پیش کررہے ہیں ۔
ٹی وی ایس اسپورٹ
 ٹی وی ایس موٹرس نے حال حال ہی میں بازار میں اپنی مشہور ’کمیوٹر بائیک‘ ٹی وی ایس اسپورٹ کو نئے اپ ڈیٹیڈ بی ایس ۶؍ انجن کے ساتھ پیش کیا ہے ۔ یہ ملک کی ان منتخب موٹر سائیکلوں میں سے ایک ہے جو ایک لیٹر پیٹرو ل میں ۱۰۰؍ کلومیٹر سے زیادہ کا مائیلیج دیتی ہے ۔ وہیں  بی ایس فور ماڈل ۷۶ء۴؍ کلومیٹر فی لیٹر تک کامائیلیج دیتی ہے ۔ یعنی اس بائیک کو اگر آپ بی ایس ۶؍ انجن کےساتھ خریدیں  گے تو آپ کو ۱۵؍ فیصد زیادہ مائیلیج ملے گا۔ الیکٹرک اسٹاٹ، ایلومینیم گریب گرل، کروم مفلر گارڈ اور اسپورٹی انسٹرومنٹ کلسٹر جیسے فیچرملتے ہیں ۔ اس بائیک کے کِک اسٹارٹ ورژن کی قیمت ۵۳؍ ہزار ۷۰۰؍ روپے سے شروع ہوتی ہے۔
ہونڈا سی ڈی ۱۱۰؍ ڈریم
 ہونڈا کی یہ موٹر سائیکل ۱۰۹ء۵؍ سی سی انجن والی بائیک ہے ۔ یہ ۷۴؍ کلومیٹر فی لیٹر کا مائیلیج دے گی ۔ اس کا اسٹارٹنگ میکانزم سیلف اسٹارٹ ہے اور کِک اسٹارٹ ہے ۔ یہ بائیک ۲؍ ویریئنٹ ہونڈا سی ڈی ۱۱۰؍ ڈریم ایس ٹی ڈی بی ایس ۶؍ اور ہونڈا سی ڈی ۱۱۰؍ ڈریم ڈی ایل ایکس بی ایس ۶؍ متبادل کے ساتھ آتی ہے ۔ دونوں  موٹر سائیکلوں  کی قیمت اور مائیلیج میں  زیادہ فرق نہیں  ہے ۔ یہ بائیک آپ کو ۷۴؍ سے ۷۵؍  ہزار روپے کے درمیان مل جائے گی۔
بجاج پلاٹینا
 بجاج آٹو کی ’پلاٹینا ‘ ۱۱۵؍سی سی انجن کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہے ۔ یہ موٹر سائیکل بھی اپنے بہترین مائیلیج کے لئے مشہور و مقبول ہے۔ اس بائیک کا اسٹارٹنگ میکانزم الیکٹرک اسٹارٹ ہے۔ اس میں  ۵؍ اسپیڈ ٹرانسمیشن دیا گیا ہے۔ یہ موٹر سائیکل ایک لیٹر پیٹرول پر ۸۰؍  کلومیٹر کا اوسط فراہم کرتی ہے۔ بجاج پلاٹینا ۱۱۰؍  ایچ گیئر ڈِسک بی ایس ۶؍ کی ایکس شو روم قیمت ۵۹؍ہزار ۸۰۲؍ روپے ہے۔ اس کی ایندھن ٹنکی کی استعداد ۱۱ء۵؍ لیٹر ہے۔ 
ہیرو اسپلینڈر پلس
 اسپلینڈر پلس بائیک بھی بہتر مائیلیج کے لئے ایک اچھی متبادل سمجھی جاتی ہے ۔ اس کی ابتدائی قیمت ۵۸؍ہزار روپے ہے جو ماڈل کے حساب سے۶۴؍ہزار روپے تک جاتی ہے ۔ نئی بی ایس ۶؍ اسپلینڈر پلس کا انجن ۸؍ہزار آرپی ایم پر ۷ء۹؍ ہارس پاور کی طاقت دیتی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ بائیک ایک لیٹر پیٹرول پر ۸۰؍ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ 
یاماہا سلوٹو آر ایکس
 بہترین مائیلیج دینے کے معاملے میں یاماہا کی کی ’سلوتو آرایکس ‘ بھی شاندار بائیک ہے۔ جاپانی موٹر سائیکل ساز کمپنی کی یہ موٹر سائیکل اچھے مائیلیج کے ساتھ ساتھ تیز پک اَپ اور عمدہ ایکسلریشن کی خوبیوں  سے بھی لیس ہے ۔ اس میں  ۱۱۰؍ سی سی کا انجن دیا ہے اور اس کی ابتدائی قیمت تقریباً ۶۰؍ہزار روپے کے قریب ہے ۔ 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK