Inquilab Logo

ٹی وی ایس کی ’ اپاچے آر ٹی آر ۲۰۰؍ فور وی ‘ کی پہلی رائیڈ کا تجربہ ایسا رہا

Updated: August 01, 2020, 3:26 AM IST | Ankit Dubey | New Delhi

ٹی وی ایس اپاچے آر ٹی آر ۲۰۰؍ فور وی کو ہم نے پچھلے سال ٹی وی ایس کے ہوسور پلانٹ میں موجود ۱ء۵؍ کلومیٹر لمبے ٹریک پر چلایا تھا جس میں ہمیں یہ نہیں پتہ چل پایا تھا کہ شہری سڑکوں  کے دوران اس کی رائیڈ پرفارمنس کیسی ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ٹی وی ایس اپاچے آر ٹی آر ۲۰۰؍ فور وی کو ہم نے پچھلے سال ٹی وی ایس کے ہوسور پلانٹ میں موجود ۱ء۵؍ کلومیٹر لمبے ٹریک پر چلایا تھا جس میں ہمیں یہ نہیں پتہ چل پایا تھا کہ شہری سڑکوں  کے دوران اس کی رائیڈ پرفارمنس کیسی ہے، پر اب ہم نے اسے تقریباً ایک ہفتے دہلی این سی آرکی سڑکوں  پر دوڑایا ہے جس میں اس کی کارکردگی نے ہمیں کتنا متاثر کیا وہ ہم آپ کو اس ریویو میں  بتانے جارہے ہیں ۔ اپاچے آر ٹی آر ۲۰۰؍فور وی میں سلور اسٹائل الائے وہیل ڈیزائن دیا ہے جو اسے مکمل طور سے ایک اسپورٹی لُک دیتا ہے۔اس میں ایک ریسنگ بائیک کی طرح ریس ٹیلی میٹری ٹرن بائے ٹرن نیوی گیشن کے ساتھ کریش الرٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔ کمپنی نے اس میں  لِین اینگل موڈ بھی دیا ہے جو پریمیم اسپورٹس بائیک میں ملتا ہے۔ یہ سب آپ کو ٹی وی ایس کی اسمارٹ ایکس کنیکٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے ملتا ہے جس کے باعث اپنی اپاچے کو بلیوٹوتھ کے ذریعہ موبائل سے جوڑ سکتے ہیں  اور مکمل معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ 
 نئے بی ایس ۶؍ انجن کے ساتھ کمپنی نے اپاچے آر ٹی آر ۲۰۰؍ فور وی کے انٹرنل کمپوننٹس میں بھی کچھ تبدیلیاں  کی ہیں ۔ کمپنی نے اس میں  ۱۹۷ء۷۵؍ سی سی کا فیول انجکشن ٹیکنالوجی والا انجن دیا ہے جو ۸۵۰۰؍ آر پی ایم پر ۲۰ء۵؍ پی ایس کی پاور اور ۷۵۰۰؍ آر پی ایم پر ۱۶ء۸؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے ۔ پرفارمنس کی بات کریں  تو انجن بی ایس ۶؍ ہونے کے ساتھ ہی اب کافی زیادہ ریفائمنٹ کے ساتھ بھی آتا ہے ۔ اس کی پاور میں کسی طرح کی کوئی کمی محسوس نہیں ہوتی ۔۱۰۰؍ کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار پر آپ کو ہائی ریو پر ایک مزیدار رائیڈنگ کاتجربہ فراہم کرتی ہے اور وائبریشن جیسی دقت بھی آپ کو محسوس نہیں  ہوتی ۔ اسپلٹ کلچ ٹیکنالوجی بھی اس میں  دی گئی ہے ۔ جس کے باعث آپ بغیر کلچ دبائے آسانی سے گیئر تبدیل کرسکتے ہیں ۔ بریکنگ کی بات کریں  تو یہ کافی بہترین اور اے بی ایس اپنا کام کافی اچھی طرح کرتا ہے ۔ 
 ٹریفک کو مد نظر رکھتے ہوئے اپاچے افور وی سیریز کو اب جی ٹی ٹی سے لیس کردیا ہے۔یعنی اب آر ٹی آر ۱۶۰؍ فور وی کے ساتھ علاوہ آر ٹی آر ۲۰۰؍ فور وی بھی اس ٹیکنالوجی کے ساتھ آتا ہے۔ جس کے باعث آپ ایکسلریٹ کئے بغیراسے ٹریفک میں  آسانی سے ۶؍سے ۷؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پر کروز کرسکتے ہیں ۔ کمپنی نے اس میں ایوروگرپ پروٹورک ایس آر ریسنگ والے ریڈیئل ٹائرس دئیے ہیں جو کہ سڑک پر بہتر گرفت دیتے ہیں ۔ چھوٹے موٹے گڑھوں پر سسپیشن کافی اچھا کام کرتے ہیں لیکن اگر تھوڑے بڑے گڑھے آپ کے سامنے آتے ہیں  تو اپاچے آر ٹی آر ۲۰۰؍ فور وی تھوڑی جدوجہد کرتی دکھائی دیتی ہے۔ ہندوستانی بازار میں ٹی وی ایس اپاچے آر ٹی آر ۲۰۰؍ فور کی قیمت ایک لاکھ ۲۷؍ ہزار ۵۰۰؍ روپے (ایکس شو روم) ہے۔ اگر آپ ان دنوں  ایک ایسی انٹر ی لیول کفایتی اسپورٹس نیکڈ بائیک کی تلاش کررہے ہیں  جو ایک فریش لک اور اپ ڈیٹیڈ انجن کے ساتھ آتی ہے تو آپ نئی آر ٹی آر ۲۰۰؍ فور پر غور کرسکتے ہیں ۔ ۱۵۰؍ سی سی سے ۲۰۰؍ سی سی سیگمنٹ میں اپ گریڈ ہونے والے رائیڈرس کے لئے بھی یہ ایک بہتر متبادل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK