Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مٹن پلاؤ

Updated: July 24, 2023, 1:31 PM IST | Mumbai

مٹن پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Mutton Pulao. Photo : INN
مٹن پلاؤ۔ تصویر : آئی این این

درکار اجزاء:
گوشت.... ایک کلو
گھی.... ایک پاؤ
لہسن.... ایک پوتھی
گرم مسالہ.... دو تولہ
سونف.... دو تولہ
چاول.... ایک کلو
پیاز.... دو پوٹیاں
ادرک.... ایک گانٹھ
خشک دھنیا.... دو تولہ
نمک.... حسب ِ ذائقہ
بنانے کا طریقہ:
 پتیلی میں گوشت کے پارچے، پانی، نمک، آدھا ثابت لہسن، سونف، خشک دھنیا، گرم مسالہ اور ادرک کے ٹکڑے ڈال کر یخنی تیارکر کے چولہے سے اتار کر ایک طرف رکھ لیں۔ پھر گھی کڑکڑا کر اس میں پیاز، باقی گرم مسالہ (ثابت) ڈالیں اور جب پیاز داغ ہو جائے تو گوشت کے ٹکڑے مع پسا ہوا آدھا لہسن ڈال کر بھونیں جس کے دوران یخنی ایک ایک چمچہ کر کے ڈالتے جائیں۔ پھر چاول اس یخنی میں ڈال دیں اور انہیں پانی دے کر گلا لیں۔ لیجئے مزیدار دار پلاؤ تیار ہے، رائتے کے ساتھ کھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK