Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: شلجم گوشت

Updated: April 25, 2026, 9:47 AM IST | Mumbai

شلجم گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Shaljam Gosht. Photo: INN
شلجم گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو، شلجم آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد درمیانی، ٹماٹر ۲؍ عدد، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، دھنیا پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، چینی ایک چھوٹا چمچہ، ثابت ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، دہی ۴؍ بڑے چمچے، ہرا دھنیا ۲؍ بڑے چمچے، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ لیں۔ شلجم کو چھیل کر بڑے ٹکڑے کرلیں اور ادرک کو چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ فرائنگ پین میں ایک بڑا چمچہ تیل ڈال کر اس میں ثابت گرم مسالہ کڑکڑا لیں، پھر ادرک لہسن کا پیسٹ اور گوشت ڈال کر سنہرا ہونے تک بھونیں۔ اس میں ایک پیالی پانی ڈال دیں اور ڈھانک کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت ادھ گلا ہوجائے۔ اب فرائنگ پین میں ایک بڑا چمچہ تیل میں شلجم کو ۴؍ سے ۵؍ منٹ فرائی کریں پھر اس میں باریک کٹی ہوئی ادرک اور چینی ڈال کر سنہری فرائی کرلیں۔ علاحدہ سے تیل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، لال مرچ، دھنیا، زیرہ، ہلدی اور دہی ڈال کر بھونیں۔ پھر اسے فرائی کئے ہوئے شلجم کے ساتھ گوشت میں ڈال دیں۔ اسے ڈھانک کر ہلکی آنچ پر گوشت کو مکمل گلنے تک پکائیں پھر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔ اگر زیادہ خشک ہو تو اتارتے ہوئے آدھی پیالی پانی ڈال کر ۳؍ سے ۴؍ منٹ دَم پر رکھ دیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر نان یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK