Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: توا مچھلی

Updated: April 27, 2026, 10:08 AM IST | Mumbai

توا مچھلی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Tawa Machli. Photo: INN
توا مچھلی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مچھلی کے قتلے ایک کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن ۲؍ بڑے چمچے، پیاز ۲؍ عدد (درمیانی)، ٹماٹر ۳؍ سے ۴؍ عدد، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک بڑا چمچہ، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، ہری مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: بغیر کانٹے کی مچھلی کے موٹے قتلے کر لیں اور اچھی طرح دھو کر چھلنی میں خشک کرنے کے لئے رکھ دیں۔ پیاز اور ٹماٹر کو باریک چوپ کرلیں۔ زیرہ بھون کر کوٹ لیں۔ بڑے پیالے میں نمک، ایک چھوٹا چمچہ لال مرچ اور پسا ہوا دھنیا ڈال کر ملا لیں۔ مچھلی کے قتلوں کو اس مکسچر میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ توے پر ۴؍ سے ۶؍ بڑے چمچے تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں ایک وقت میں ۳؍ سے ۴؍ قتلے ڈال کر ہلکے سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔ پھر توے پر چوپ کئے ہوئے پیاز، ٹماٹر، لہسن اور لال مرچ ڈال کر فرائی کریں۔ جب ٹماٹر ادھ گلے ہوجائے تو اس پر مچھلی کے قتلے ڈال کر ڈھانک دیں۔ ہلکی آنچ پر ایک سے ۲؍ مرتبہ الٹ پلٹ لیں اور ٹماٹر کا پانی خشک ہونے پر اس پر کُٹا ہوا زیرہ اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر ملا لیں۔ گرم گرم مزیدار مچھلی کو چپاتی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK