Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: اچار گوشت

Updated: August 21, 2025, 9:41 PM IST | Mumbai

اچار گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Achar Gosht. Photo: INN
اچار گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت ایک کلو (چھوٹے چھوٹے ٹکڑے)، تیل ایک پیالی، ہری مرچ ۵؍ عدد، میتھی دانہ، سفید زیرہ، نمک، ادرک، لہسن (پسے ہوئے)، لال مرچ پاؤڈر، سونف اور کلونجی ۲، ۲؍ چھوٹے چمچے، دہی آدھا کلو، پیاز ۲؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: پیاز کو تیل میں سنہرا کرلیں، اب لہسن، ادرک اور گوشت بھی ڈال کر کچھ دیر بھونیں، جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں دہی شامل کر دیں اور ۲؍ منٹ کے بعد باقی کے تمام مسالے ڈال دیں۔ جب دہی اور گوشت کا سارہ پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون لیں۔ آخر میں ہری مرچ کاٹ کر ڈالیں، پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھیں۔ روٹی یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK