Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کوفتہ پلاؤ

Updated: August 21, 2025, 9:40 PM IST | Mumbai

کوفتہ پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kofta Pulao. Photo: INN
کوفتہ پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چاول ايک کلو، باريک قیمہ آدھا کلو، آئل ڈيڑھ پاؤ، ادرک آدھ چھٹانک، لہسن آدھ چھٹانک، الائچی ۸؍ عدد، دارچینی ۲؍ انچ ۲؍ عدد، سرخ مرچ ۶؍ عدد، بیسن ۲؍ تولہ، پياز ايک پاؤ، نمک حسب ذائقہ، زعفران تین ماشہ، دودھ آدھا پاؤ، خشخاش تھوڑی سا۔
بنانے کا طریقہ: قيمہ میں آدھا گرم مسالہ، ۲؍ عدد سرخ مرچ، باریک پسا ہوا ادرک لہسن،حسبِ ذائقہ نمک، بیسن اور خشخاش ملا کر چھوٹے چھوٹے کوفتے بناليں، جب کوفتے بن جائيں تو آدھا پاؤ تیل ميں سرخ کرکے چھوڑ ديں، اب بقیہ تیل کو دوسری دیگچی ميں چڑھا کر نصف پياز کو لچھے دار کتر کر براؤن کرکے نکال لیں۔ پسے ہوئے مسالہ کو تھوڑے سے پانی میں مکس کرکے تیل ميں ڈال دیں، ساتھ حسبِ ذائقہ نمک بھی ڈال دیں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو کوفتے ڈال ليں، ايک پاؤ پانی کا اور اضافہ کر ليں، پانی خشک ہونے پر اتار ليں، ايک دیگچی ميں دو لیٹر پانی (اپنے حساب سے کم زیادہ کرلیں) ڈال کر گرم مسالہ اور ۲؍ بڑے چمچے نمک ڈال کر آگ پر رکھیں، جب پانی کھولنے لگے چاول دھو کر ڈال دیں، اور ايک کنی باقی رہنے پر چاول اتار کر کپڑے ميں چھان کر پانی نکال لیں، پھر چاولوں کو دیگچی ميں ڈال کر تیار شدہ کوفتوں کو ڈال دیں۔ زعفران چھڑک کر چاولوں کو چاروں طرف سے کوفتوں کے اوپر رکھ دیں، پھر پاؤ بھر دودھ کے چھینٹے دے کر سر پوش رکھ کر اوپر تلے انگاروں پر رکھ دیں، آدھے گھنٹے بعد ڈش میں نکال کر براؤن پياز چھڑک دیں، کوفتہ پلاؤ تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK