Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کھجور کوکونٹ کے لڈو

Updated: August 21, 2025, 9:45 PM IST | Mumbai

کھجور کوکونٹ کے لڈو بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Khajoor Coconut Ke Laddu. Photo: INN
کھجور کوکونٹ کے لڈو۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: کھجوریں ۱۰؍ عدد (گٹھلیاں نکلی ہوئی)، کوکونٹ آئل ۴؍ بڑے چمچے، کوکو پاوڈر ۳؍ بڑے چمچے، کرسپی رائس سیرل ایک کپ۔
بنانے کا طریقہ: دس کھجوریں لے کر انہیں ایک گھنٹے کے لئے تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں۔ اب ان میں ۴؍ بڑے چمچے کوکونٹ آئل مکس کریں، ایک چمچہ بھر کر کوکو پاوڈر ڈالیں اور اچھی طرح بلینڈ کریں، ایک کپ کرسپی سیرل اس میں شامل کریں اور ہل کرتے جائیں۔ اب ہاتھ سے بلینڈ کرکے ۱۲؍ چھوٹے لڈو بنالیں، اب ۶؍ لڈووں کو کھوپرے میں اور ۶؍ کو، کوکو پاوڈر میں رول کرلیں۔ اب ایک گھنٹے کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں اور اس کے بعد مزیدار کھجور کے لڈو سے مزے اڑائیں اور کوکو پاوڈر اور کھوپرے میں چینی یا چاشنی شامل نہ کریں ورنہ ساری کیلوریز اور محنت پر پانی پھر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK