Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: اکبری مٹن

Updated: June 24, 2026, 9:08 AM IST | Mumbai

اکبری مٹن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Akbari Mutton. Photo: INN
اکبری مٹن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کا گوشت ایک کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، پیاز ۲؍ عدد (درمیانی)، لال مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ دردی پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، چائنیز نمک ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، ہری مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، دہی ایک پیالی، ٹومیٹو کیچپ آدھی پیالی، ایچ پی سوس ۲؍ بڑے چمچے، ٹماٹر ۲؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، ہری مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، تیل ۴؍ سے ۶؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کو دھو کر رکھ لیں، پیاز کو چوپ کرلیں۔ ٹماٹر، ہرا دھنیا اور ہری مرچ کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔ فرائنگ پین تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر ۲؍ سے ۳؍ منٹ گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر ۵؍ سے ۷؍ منٹ فرائی کریں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ اور گوشت ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ گوشت کا اپنا پانی خشک ہوجائے۔ پھر نمک، لال مرچ، کٹی ہوئی لال مرچ، کالی مرچ، ہلدی، چائنیز نمک اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھانک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ جب گوشت ادھ گلا ہوجائے تو سوس، ٹومیٹو کیچپ اور گرم مسالہ ڈال کر مکمل گلنے تک پکائیں۔ اتارتے ہوئے ٹماٹر، ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے سجا دیں۔ گرم گرم بٹر نان کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK