Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کسٹرڈ فالودہ

Updated: June 21, 2026, 9:44 AM IST | Mumbai

کسٹرڈ فالودہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Custard Falooda. Photo: INN
کسٹرڈ فالودہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: تخم ملنگا ایک چھوٹا چمچہ، پانی ایک کپ، کارن فلور آدھا کپ، پانی ڈیڑھ کپ، چینی ایک بڑا چمچہ، ٹھنڈا پانی حسب ِ ضرورت، دودھ ایک لیٹر، ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر اور دودھ ۴؍ بڑے چمچے اور ایک کپ، آئسنگ شوگر آدھا کپ، سبز الائچی پاؤڈر ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، پانی ۲؍ کپ، اسٹرابیری جیلی پاؤڈر ایک چوتھائی کپ، پانی ۲؍ کپ، بنانا جیلی پاؤڈر ایک چوتھائی کپ، ٹھنڈا کسٹرڈ، ٹھنڈی سویاں، ٹھنڈی جیلیاں، بھگوئی ہوئی تخم ملنگا، کٹا ہوا بادام اور پستہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں تخم ملنگا اور پانی ڈال کر بھگو کر رکھ دیں۔ سویاں بنانے کیلئے ایک پین میں پانی، کارن فلور اور چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب چولہا جلا کر مسلسل مکس کرتے جائیں اور ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ اس مکسچر کو سویاں میکر میں ڈال کر سویاں بنا لیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال کر ۲۰؍ سے ۳۰؍ منٹ سائیڈ پر رکھ دیں۔ کسٹرڈ بنانے کیلئے ایک برتن میں دودھ اور چینی ڈال کر ابلنے دیں۔ اب اس میں کسٹرڈ ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ پھر اس میں الائچی پاؤڈر ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ اسٹرابیری جیلی بنانے کیلئے ایک پین میں ۲؍ کپ پانی ڈال کر ابلنے دیں اور پھر اس میں اسٹرابیری جیلی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب ایک مولڈ میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ بنانا جیلی بنانے کیلئے ایک دوسرے پین میں ۲؍ کپ پانی ڈال کر ابلنے دیں اور پھر اس میں بنانا جیلی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب ایک مولڈ میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب ان دونوں جیلیوں کو چھوٹی کیوبز میں کاٹ لیں۔ پھر ایک گلاس میں دونوں جیلیاں، تخم ملنگا، کسٹرڈ اور فالودہ سویاں ڈال کر اس پر بادام، پستہ چھڑ ک دیں اور ٹھنڈا ٹھنڈا سرو کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK