قیمہ کلیجی مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 20, 2026, 9:14 AM IST | Mumbai
قیمہ کلیجی مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، چکن کی کلیجی ۲۰۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز ایک عدد، ٹماٹر کا پیسٹ آدھی پیالی، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، ہری مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: کلیجی اور قیمے کو دھو کر علاحدہ علاحدہ رکھ لیں، کلیجی کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ پین میں تیل کو ثابت گرم مسالہ ڈال کر گرم کرلیں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کرلیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ اور قیمہ ڈال کر فرائی کریں پھر اس میں نمک، ہلدی اور لال مرچ ڈال کر بھونیں اور ساتھ ہی ٹماٹر کا پیسٹ شامل کر دیں۔ قیمے کا تیل علاحدہ ہوجائے تو آدھی پیالی پانی ڈال کر گلنے رکھ دیں۔ پانی خشک ہونے پر کلیجی ڈال کر تیز آنچ پر ۵؍ منٹ فرائی کرلیں۔ ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر ڈھانک کر دَم پر رکھ دیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر پراٹھوں کیساتھ پیش کریں۔