چکن چٹنی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 23, 2026, 9:11 AM IST | Mumbai
چکن چٹنی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن ۲۵۰؍ گرام، مکھن ۱۵۰؍ گرام، پیاز آدھا کپ (باریک چوپ کی ہوئی)، آلو بخارے کی چٹنی ایک کپ، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، زیرہ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے فرائنگ پین میں مکھن گرم کرکے پیاز ڈال کر فرائی کریں۔ ہلکی سنہری ہو جائے تو چکن ڈال کر ۵؍ منٹ مزید فرائی کریں۔ اس میں آلو بخارے کی چٹنی، دھنیا پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، نمک اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر مکس کرکے ۲؍ منٹ فرائی کریں۔ حسب ِ ضرورت پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر تک پکائیں کہ پانی ڈیڑھ پاؤ رہ جائے اور گوشت گل جائے۔ لیجئے چکن چٹنی قورمہ تیار ہے۔ پراٹھے کے ساتھ دسترخوان پر پیش کریں۔