عالمگیری چکن قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 12, 2026, 12:09 PM IST | Mumbai
عالمگیری چکن قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن آدھا کلو، تیل یا گھی حسب ِ ضرورت، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر ۲؍ چھوٹے چمچے، پیاز (بڑے سلائس کر لیں) ۲؍ عدد، ادرک کا پیسٹ ایک چمچہ، لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، کیوڑا ایک چھوٹا چمچہ یا حسب ِ ذائقہ، زیرہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، زعفران ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، تیز پات ۲؍ عدد، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، دہی ایک کپ، بادام (پیس کر پاؤڈر بنا لیں) ایک بڑا چمچہ، جائفل اور جاوتری (پسی ہوئی) حسب ِ منشاء، لونگ اور کالی مرچ (پسی ہوئی) ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، بالائی آدھا کپ۔
بنانے کا طریقہ: فرائنگ پین میں گھی یا تیل گرم کریں، پھر اس میں پیاز براؤن کرکے نکال لیں۔ اس کے بعد چکن ڈال کر فرائی کریں۔ پھر ادرک لہسن کا پیسٹ، زیرہ، دھنیا، نمک، مرچ، لونگ اور کالی مرچ کو پیس لیں اور وہ بھی شامل کرکے اچھی طرح بھونیں۔ دہی میں پیاز ڈال کر پیس لیں اور چکن میں شامل کر دیں، ساتھ ہی تیز پات، جائفل، جاوتری، پسے ہوئے بادام اور ۲؍ کپ پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر ۱۵؍ منٹ پکنے کیلئے رکھ دیں۔ اس کے بعد بالائی، زعفران اور کیوڑا ڈال کر ۵؍ منٹ کیلئے دَم پر رکھیں تاکہ تمام تیل یا گھی اوپر آجائے۔ آخر میں گرم مسالہ ڈال کر اتار لیں۔ نان یا روٹی کے ساتھ گرما گرم عالمگیری چکن قورمہ نوش فرمائیں۔