ٹیراگون چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 09, 2026, 11:08 AM IST | Mumbai
ٹیراگون چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن بریسٹ ۲؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، پیاز ایک عدد (چھوٹی)، یخنی آدھی پیالی، فریش کریم آدھی پیالی، میدہ حسب ِ ضرورت، خشک ٹیراگون (ہرب) آدھا چھوٹا چمچہ، سفید سرکہ ایک چوتھائی پیالی، مکھن ۲؍ بڑے چمچے، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چکن بریسٹ کو صاف دھو کر دس سے پندرہ منٹ کیلئے فریزر میں رکھیں، پھر اسے درمیان سے کاٹ لیں۔ یخنی بنانے کیلئے ۲۰۰؍ گرام چکن کی ہڈیوں کو ۲؍ بڑے چمچے تیل میں اتنی دیر بھونیں کہ وہ سنہری ہو جائے۔ پھر اس میں ۲؍ سے ۳؍ پیالی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکنے رکھ دیں، جب ہڈیاں اچھی طرح گل جائیں اور یخنی آدھی پیالی رہ جائے تو چولہے سے اُتار کر یخنی کو چھان لیں۔ نمک اور کالی مرچ چھڑک کر چکن بریسٹ پر ہلکا سا خشک میوہ چھڑکیں اور اسے فرائنگ پین میں ایک چمچہ مکھن میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔ اسی فرائنگ پین میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں اور اس میں سرکہ ڈال کر پکائیں۔ جب سرکہ خشک ہونے لگے تو اس میں ایک بڑا چمچہ میدہ ڈال کر بھونیں۔ خوشبوں آنے پر اس میں تھوڑی تھوڑی کرکے یخنی شامل کرکے سوس بنالیں۔ فرائی کئے ہوئے چکن بریسٹ کو سوس میں ڈال کر ۵؍ سے ۷؍ منٹ پکائیں۔ پھر چکن کو سوس سے نکال لیں۔ سوس میں ٹیراگون اور ایک بڑا چمچہ مارجرین یا مکھن ڈالیں اور ساتھ ہی کریم شامل کر دیں۔ گرم گرم چکن اسٹیک کو پلیٹر میں رکھیں اور اوپر سے ٹیراگون سوس ڈال کر اُبلی ہوئی سبزیوں کے ساتھ پیش کریں۔