چکن کباب مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 11, 2026, 9:22 AM IST | Mumbai
چکن کباب مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن کا قیمہ آدھا کلو، پیاز ۳؍ عدد (درمیانی)، کالی مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ٹماٹر کٹے ہوئے ایک پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، پیاز آدھاپاؤ تین عدد، زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، ثابت دھنیا ایک بڑا چمچہ، لہسن ادرک کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، ہری مرچ ۳؍ عدد، کُٹی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ چھوٹے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے پیالے میں چکن کا قیمہ لیں، اس میں نمک، باریک کٹی ہوئی پیازاور تمام مسالے (زیرہ، کالی مرچ، دھنیا اور لال مرچ) شامل کرکے اچھی طرح ملا لیں اور ان کے سیخ کباب بنا لیں۔ چاہیں تو توے پر سینک لیں یا تھوڑ سا گھی لگا کر کوئلوں پر سینک لیں۔ گریوی بنانے کیلئے ایک پیالی پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ اور لہسن ادرک کا پیسٹ بنا لیں، پھر اس میں نمک اور کُٹی ہوئی لال مرچ بھی ملا لیں۔ دیگچی میں ایک پیالی گھی ڈال کر گرم کریں اور یہ مسالہ ڈال کر بھونیں۔ تھوڑا سا پانی بھی ڈالیں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں، جب مسالہ بھن جائے تو آدھی پیالی دہی ڈال دیں اور دوبارہ بھونیں۔ پھر اس میں سیخ کباب شامل کرکے ڈھکن لگا کر پکنے دیں۔ پھر آخر میں ہرا مسالہ چھڑک کر پانچ منٹ کیلئے دم پر رکھیں۔ لیجئے چکن کباب مسالہ تیار ہے۔