Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: آلمنڈ کپ کیک

Updated: June 25, 2026, 9:41 AM IST | Mumbai

آلمنڈ کپ کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Almond Cupcake. Photo: INN
آلمنڈ کپ کیک۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: میدہ تین چوتھائی کپ، انڈے ۳؍ عدد، شکر تین چوتھائی کپ، بادام ۴؍ بڑے چمچے (موٹا موٹا کوٹ لیں)، مکھن تین چوتھائی کپ، بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ونیلا ایسنس چند قطرے، پیپر کپ حسب ِ ضرورت، مفن ٹرے حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: میدہ اور بیکنگ پاؤڈر کو ایک ساتھ چھان کر ایک طرف رکھ لیں۔ ایک پیالے میں مکھن اور شکر ملا کر خوب پھینٹیں، اس میں ایک ایک کرکے انڈے شامل کریں اور مسلسل پھینٹتے رہیں۔ ونیلا ایسنس شامل کرکے پھینٹیں، اس کے بعد ۳؍ بڑے چمچے بادام ڈال کر ہلکے ہلکے مکس کریں۔ اس مکسچر میں چھنا ہوا میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔ ایک مفن ٹرے کو تیل لگا کر چکنا کر لیں اس کے بعد اس میں پیپر کپ کو چکنا کرکے بچھائیں۔ تیار کئے ہوئے کیک کے مکسچر کو چمچے کی مدد سے مفن ٹن میں ڈالیں۔ مفن ٹرے کو مکسچر سے پوری طرح نہ بھریں تھوڑا حصہ خالی چھوڑ دیں۔ باقی بچے ہوئے باداموں کو کیک کے مکسچر پر چھڑکیں۔ مفن ٹرے کو پہلے سے گرم اَوَن میں ۱۰۴؍ ڈگری سیلیس پر رکھ کر ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ تک بیک کریں۔ کیک کی اوپری سطح جب براؤن ہونے لگے تو ٹرے کو اَوَن سے نکال لیں۔ مزیدار آلمنڈ کپ کیک تیار ہیں۔ انہیں شام کی چائے کے ساتھ سرو کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK