• Sat, 24 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ٹماٹر گوشت

Updated: October 24, 2026, 10:44 AM IST | Mumbai

ٹماٹر گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Tamatar Gosht. Photo: INN
ٹماٹر گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو، پیاز (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد، تیل آدھا کپ، ثابت زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، زیرہ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۶؍ عدد، ہلدی پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، ٹماٹر (کٹے ہوئے) ایک پاؤ، ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا تھوڑا سا، لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: تیل گرم کر کے پیاز فرائی کر لیں۔ ثابت زیرہ ڈال کر فرائی کر لیں۔ اس کے بعد نمک، سرخ مرچ، ہلدی، ادرک اور لہسن کا پیسٹ شامل کرکے اچھی طرح فرائی کر لیں۔ کچھ دیر بعد گوشت ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں۔ پانی ڈال کر اس وقت تک پکائیں کہ گوشت آدھا گل جائے۔ آخر میں ہرا دھنیا اور ہری مرچ شامل کر دیں۔ نان یا روٹی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK