چکن شوربہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 23, 2026, 10:49 AM IST | Mumbai
چکن شوربہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کے جوئے ۴؍ سے ۵؍ عدد، ادرک ۲؍ انچ کا ٹکڑا، پیاز ۲؍ عدد، ٹماٹر ۲؍ عدد، گندم کا دلیہ آدھی پیالی، مونگ کی دھلی دال ۲؍ بڑے چمچے، مسور کی دال ۲؍ بڑے چمچے، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، ثابت لال مرچ ۴؍ سے ۶؍ عدد، ہری مرچ ۴؍ سے ۶؍ عدد، تیل ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو برتن میں ایک بڑا چمچہ تیل میں سنہرا بھون لیں۔ پھر اس میں ایک موٹی کٹی ہوئی پیاز، لہسن کے جوئے، ٹماٹر، ہری مرچ، ہلدی اور چار پیالی پانی ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چکن اچھی طرح گل جائے، چکن کے ٹکڑوں کو یخنی سے نکال کر ان کی ہڈیاں علاحدہ کر لیں اور بوٹیوں کو دوبارہ یخنی میں ڈال دیں۔ دلیہ اور دالوں کو دھو کر بھگو کر رکھیں، جب یخنی میں چکن کی بوٹیاں شامل کریں تب دلیہ اور دالیں بھی ڈال دیں۔ پھر اسے دھیمی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ تمام چیزیں یکجان ہو کر گاڑھے سے شوربے کی شکل میں آ جائے۔ ایک علاحدہ برتن میں تیل میں باریک کٹی ہوئی ادرک، پیاز اور لال مرچیں ڈال کر سنہری فرائی کریں اور شوربے پر ڈال دیں۔ نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر لطف اٹھائیے۔